اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

نیویارک کے تمام77پولیس سٹیشن کو سیلاب زدگان کےلئے امدادی سامان عطیہ کرنے کی ڈراپ آف لوکیشن بنا دیا گیا

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “(PALS) اور ہیلپنگ ہینڈ کے روحیل خالد اور شاہد فاروقی کا مشترکہ اعلان

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی میں واقع تمام 77پولیس سٹیشن کو پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ریلیف اشیاءعطیہ کرنے کے لئے ”ڈراپ آف “ لوکیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “(PALS) کے پریذیڈنٹ ڈیٹیکٹو روحیل اور پاکستان میں خدمات خلق میں پیش پیش ادارے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلمپمنٹ کے نیویارک کے قائمقام صدر شاہد فاروقی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

ڈیٹیکٹو روحیل خالد کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سیلاب زدگان کے لئے ریلیف آئٹمز اکٹھے کرنے کے لئے تمام پولیس سٹیشن کو ڈراپ آف لوکیشن قرار دینے کی استدعا کی ۔ہم مشکور ہیں کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کی جانب سے ہمیں یہ اجازت دے دی گئی ہے

ہیلپنگ ہینڈ کے شاہد فاروقی کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ڈراپ آف لوکیشن پر سیلاب زدگان کے لئے جو بھی سامان عطیہ کیا جائیگا، اس بذریعہ شپ ہیلپنگ ہینڈ ، اپنے خرچے پر پاکستان بھجوائے گا اور پاکستان میں ادارے کا نیٹ ورک امدادی سامان سیلاب زدگان میں تقسیم کرے گا۔

Related Articles

Back to top button