خبریںاوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پولیس آفیسر عدید فیاض شہید کی دوسری برسی ، جرات و بہادری کو سلام

Pakistani-American NYPD Officer Adeed Fayaz Remembered on Second Death Anniversary, Senior Police Officials Pay Tribute

پاکستانی امریکن پولیس آفیسر عدید فیاض شہید کی دوسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن پولیس آفیسر عدید فیاض شہید کی دوسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برسی کی تقریب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”PALS“ کے زیر اہتمام مسجد ایوب سلطان بروکلین میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کار لوس نیوس، بروکلین ساو¿تھ کے چیف چارلس میکوائے، 66پولیس سٹیشن جہاں عدید فیاض خدمات انجام دیتے رہے ، کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن کینتھ ہیرارٹے سمیت پولیس آفیسرز ، پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز، سوگوار خاندان اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کے انعقاد سے قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں عدید فیاض کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ بعد ازاں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے آغاز پر نیویارک پولیس کے آنر گارڈز نے روایتی انداز میں آفیسر عدید فیاض شہید کو آنر پیش کیا۔ مسجد ایوب سلطان کے امام نے تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز کیا اور آفیسر عدید فیاض کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔
تقریب سے خطاب کے دوران نیویارک پولیس بروکلین ساو¿تھ کے چیف چارلس میکوائے ، 66پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن کینتھ اور پولیس بینولینٹ فنڈ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈینئیل ٹیریلی نے خطاب کے دوران عدید فیاض کے سوگوار خاندان کے ارکان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ عدید فیاض کی خدمات کو یاد رکھے گا اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا رہیگا۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”PALS“ کے پریذیڈنٹ روحیل خالد نے اعلیٰ پولیس حکام سمیت تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آفیسر عدید فیاض کی جرات ، بہادری اور خدمات کی legecyکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔
نیویارک سٹیٹ کی اسمبلی وومین جینیفر راج کمار نے حدیث نبوی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عدید فیاض ہمیشہ دوسروں کے لئے بہتر رہا ، اس لئے وہ بہترین انسان تھا ۔
آفیسر عدید فیاض کے والد صداقت فیاض نے خطاب کے دوران نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ”پالز“ تنظیم سمیت سب کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سب پولیس آفیسرز میں اپنا بیٹا نظر آتا ہے اور وہ سب کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں اور رہیں گے ۔
آفیسر عدید فیاض کی بیوہ محترمہ مدیحہ نے اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ خطاب کے دوران پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت ان سب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک رہے
آخر میں نیویارک پولیس کے چیپلن امام طاہر کوکائی نے آفیسر عدید فیاض شہید کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔
محسن ظہیر ، نیویارک

 

Pakistani-American NYPD Officer Adeed Fayaz Remembered on Second Death Anniversary, Senior Police Officials Pay Tribute

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button