امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم بھی پیش پیش
New York Police Department Cricket Team Leads in Promoting Cricket in America
نیویارک کے ڈائیورس پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک سے زائد دہائی سے کرکٹ کھیلی جا رہی ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکہ کے کرکٹ کے میدان میں آئی سی سی، تاریخ میں پہلی بار سال 2024میں میدان میں اتری ہے لیکن نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم، گذشتہ دس سالوں سے نیویارک کے گراو¿نڈ زمیں، کرکٹ کھیل رہی ہے ۔ نیویارک میں جہاں ایک طرفٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو رہا ہے تو اسی موقع پرناسا کاو¿نٹی کرکٹ سٹیڈیم سے چند میل کے فاصلے پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بھی کامن ویلتھ لیگ کھیل رہی ہے ۔
New York Police Department Cricket Team Leads in Promoting Cricket in America | Urdu News USA
سارجنٹ معین بیگ جو کہ نیویارکرکٹ ٹیم کے بلے باز ہیں، کا کہنا ہے کہ نیویارک کے ڈائیورس پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک سے زائد دہائی سے کرکٹ کھیلی جا رہی ہے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈیٹیکٹو خدمات انجام دینے والے احمد چوہان نے کچھ عرصہ قبل ، اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا جسے وہ وہ ایک یاد گار دورہ قرار دیتے ہیں پولیس آفیسر گرمیت سنگھ ، نیویارک میں ہونیوالئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اُن کا کہناہے کہ نیویارک پولیس ٹیم میں ہم سب ایک ہیں
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم ، پاکستانی ، انڈین، بنگلہ دیشی اور ساو¿تھ ایشین امریکن پولیس آفیسرز خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم بھی امریکہ میں کرکٹ کے فراغ میں اہم کردار ادا کرنیوالوں میں پیش پیش ہے۔
New York Police Department Cricket Team Leads in Promoting Cricket in America