نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا دورہ ضیاءالکرم اسلامک سنٹر
کمیونٹی افئیرز کے کمانڈنگ آفیسر انسپکٹر رچرڈ ٹیلر، کیپٹن ٹاوچین، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، لیفٹنٹ آئرا جبلانسکی نے ”ضیاءالکرم اسلامک سنٹر“ کا دورہ کیا،ڈاکٹر شہباز احمد چشتی کا خیر مقدم
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی افئیرز یونٹ کی جانب سے سٹی میںبسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی سمیت دیگر کمیونٹیز سے روابط کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی افئیرز کے کمانڈنگ آفیسر انسپکٹر رچرڈ ٹیلر، 62پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ٹاو¿ چین، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، لیفٹنٹ آئرا جبلانسکی (کمیونٹی افئیرز بروکلین ساو¿تھ ) نے ساتھی پولیس حکام و آفیسرز کے ساتھ باتھ ایونیو ، بروکلین پر واقع پاکستانی امریکن اسلامک سنٹر ”ضیاءالکرم اسلامک سنٹر“ کا دورہ کیا ۔
انسپکٹر رچی ٹیلر کی قیادت میں پولیس حکام نماز جمعہ سے پہلے جب ضیاءالکرم اسلامک سنٹر پہنچے تو اسلامک سنٹر کے امام و خطیب ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی قائدین راجہ آزاد گل اورعزیز بٹ بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر شہباز احمد چشتی نے پولیس حکام کو سنٹر میں خوش مدید کہتے ہوئے کہا کہ ضیاءالکرم ، بنس ہرسٹ سمیت بروکلین ، نیویارک میں بسنے والی کمیونٹی کے ایک اہم دینی ادارہ ہے جہاں کمیونٹی ارکان ہر روز بڑی تعداد میں عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں ۔ انہوں نے پولیس حکام کوماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے باتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں پانچوں نمازوں کے اوقات بالخصوص نماز تواریح اورہفتہ وار نماز جمع کے موقع پر نمازیوں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسلامک سنٹر کے سامنے نمازیوں کو ڈبل پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے ۔
انسپکٹر رچرڈ ٹیلر، 62پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ٹاو¿ چین، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، لیفٹنٹ آئرا جبلانسکی نے اپنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی سمیت مسجد انتظامیہ کا سنٹر میں خیر مقدم کرنے پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاءالکرم سنٹر کے دورے پر مقصد پولیس کی جانب سے اسلامک سنٹر اور اس کے نمازیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کمیونٹی قائدین اور ارکان پر زور دیا کہ وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھیں ، اپنے مسائل اور معاملات کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی ہونے کی صورت میں ان کی فوری اور دیر پا حل کو یقینی بنایا جائے ۔پولیس حکام کی جانب سے راجہ آزاد گل سمیت کمیونٹی قائدین کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
انسپکٹر رچرڈ ٹیلر، کیپٹن ٹاوچین نے مسجد انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر اور ماہ رمضان کے دوران سنٹر کے سامنے نمازیوں کو ڈبل پارکنگ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
آخر میں ڈاکٹر شہباز احمد چشتی نے ایک بار پھر اپنی ، مسجد انتظامیہ اور نمازیوں کی جانب سے پولیس حکام کو سنٹر کا دورہ کرنے پر شکرئیہ ادا کیا ۔انہوں نے کمیونٹی رہنما راجہ آزاد گل کا بھی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس دورے کے لئے مسجد انتظامیہ کے ساتھ خصوصی تعاون کیا ۔