پاکستانبین الاقوامی

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ چیف جیفری میڈری مستعفی

NYPD Chief Jeffrey Maddrey Resigns Amid Misconduct Claims; John Chell Named Interim Chief

پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے چیف جیفری میڈری کا استعفیٰ قبول کر لیاہے، چیف آف پیٹرول جان شیل، عبوری چیف آف ڈیپارٹمنٹ مقرر

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے سربراہ ، چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری نے جمعہ کی رات اچانک استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، ڈیپارٹمنٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہپولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری کا استعفیٰ جمعہ کی رات فوراً مو¿ثر ہونے کے ساتھ قبول کر لیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جنسی ہراسگی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جنسی ہراسگی کا واقعہ کس نوعیت کا تھا،۔
چیف آف ڈیپارٹمنٹ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کایونیفارم میں سب سے اعلیٰ افسر کا عہدہ ہے، جو جرائم کے خلاف حکمت عملی، عوامی زندگی کے معیار کے اقدامات، اور آپریشنل منصوبوں کی نگرانی کرتا ہے۔
جمعہ کی رات، کمشنر ج جیسیکا ٹش نے چیف آف پیٹرول جان شیل کو عبوری چیف آف ڈیپارٹمنٹ اور چیف آف ٹرانسپورٹیشن فلپ ریویرا کو عبوری چیف آف پیٹرول مقرر کیا۔
پولیس کمشنرٹش نے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نیویارک کے شہریوں کی حفاظت کے لیے انتھک محنت کرتا ہے، اور یہ کردار ہماری کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عبوری چیف آف ڈیپارٹمنٹ اور پیٹرول جرائم میں کمی اور عوامی اعتماد کے فروغ کی کوششوں کی قیادت جاری رکھیں گے۔ڈپٹی چیف تھامس الپس ٹرانسپورٹیشن بیورو کی کمان سنبھالیں گے جب تک کہ اس کا مستقل متبادل مقرر نہیں کیا جاتا۔
جیفری میڈری کو دسمبر 2022 میں سابق کمشنر کیچنٹ سویول نے چیف آف ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا تھا۔ وہ سابق کمشنر ایڈورڈ کابان، عبوری کمشنر تھامس ڈونلن، اور اب جیسیکا ٹش کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے، جو تقریباً ایک ماہ قبل نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ بنی ہیں۔

NYPD Chief Jeffrey Maddrey Resigns Amid Misconduct Claims; John Chell Named Interim Chief

Related Articles

Back to top button