اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

نیویارک پولیس پٹرول بورو بروکلین ساؤتھ کے نئے چیف فرانسس جیارڈینو کا مکی مسجد کا دورہ

Assistant Chief Francis Giardano, New Commanding Officer of NYPD Brooklyn South, Visits Makki Masjid

اسسٹنٹ چیف بروکلین فرانسس جیارڈینو کا نماز جمعہ کے موقع پر مکی مسجد میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
امام مکی مسجد، لیزون ظفر اقبال اور راجہ آزادگل سمیت کمیونٹی قائدین کی جانب سے چیف فرانسس جیار ڈینو کو مکی مسجد میں خوش آمدید ، تعیناتی پر مبارکباد

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ پٹرول بورو بروکلین ساؤتھ کے نئے سربراہ اسسٹنٹ چیف فرانسس جیارڈینو نے بروکلین میں واقع پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی بروکلین مسجد کا دورہ کیا ۔ پولیس چیف جیارڈینو ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف کمیونٹی افئیرز رچرڈ ٹیلر سمیت اعلیٰ پولیس حکام ڈپٹی انسپکٹر گریگوری میکی، کیپٹن یاسین مبین، لیفٹیننٹ میکلین (کمانڈنگ آفیسر این وائی پی ڈی بروکلن ساؤتھ کمیونٹی افیئرز)، ڈیٹیکٹو روچ (بروکلن ساؤتھ)، لیفٹیننٹ عثمان، پولیس افسر ساقب محمود، پولیس افسر جیویٹ، پولیس افسر ٹومی گالینا، پولیس افسر جارج، لیفٹیننٹ فشر (بروکلن ساؤتھ)کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مکی مسجد پہنچے تو امام مکی مسجد ، پولیس لیزون ظفر اقبال اور راجہ آزاد گل سمیت کمیونٹی قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا اور بروکلین ساؤتھ میں ان کی تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہا ۔
اسسٹنٹ چیف بروکلین فرانسس جیارڈینو نے نما ز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ، کمیونٹی کے لئے ہر ممکن خدمات کی انجام دہی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے پولیس ، کمیونٹی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی اپنے اہم امور اور مسائل کے حل کے لئے مقامی پریسنٹ سمیت پولیس حکام کے ساتھ رابطے میں رہے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کی جانب سے فرانسس جیار ڈینو کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی گئی اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا ۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ چیف بروکلین فرانسس جیارڈینوکو چارکس میکوائے کی جگہ نیا چیف مقرر کیا گیا ہے ۔ چارلس میکاوائے ترقی پا کر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف ہاو¿سنگ مقرر ہو گئے ہیں ۔

Assistant Chief Francis Giardano, New Commanding Officer of NYPD Brooklyn South, Visits Makki Masjid

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button