" "
امیگریشن نیوزپاکستان

نیویارک سٹی کے ”اوبر“Uber ڈرائیورز کا بڑی ہڑتال کا اعلان

On Jan 5, NYC Uber Drivers to Hold Second 24-Hour Strike

ہڑتال پانج جنوری کو دوپہر بارہ بجے نیویارک سٹی میں واقع ”اوبر“ کمپنی کے ہیدکوارٹر کے سامنے ہو گی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے ”اوبر“(Uber)ڈرائیورز نے پانچ جنوری کو کمپنی کی پالیسیوں کے خلاف دوسری بڑی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔ ہڑتال پانج جنوری کو دوپہر بارہ بجے نیویارک سٹی میں واقع ”اوبر“ کمپنی کے ہیدکوارٹر کے سامنے ہو گی ۔”اوبر“ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پالیسی کی وجہ سے ڈرائیورز کو نقصان ہوا ہے جو کہ مہنگائی اور مشکل کے اس دور میں وہ برداشت نہیں کر سکتے ۔

”اوبر“ ڈرائیورز نے اپنے ساتھیوں اور دیگر ڈرائیورز سے کہا ہے کہ وہ پانچ جنوری کی صبح بارہ بجے سے لے کر پانچ جنوری کو رات11:59منٹ تک اپنی ”اوبر“ ایپ کو آف رکھیں اور کسی قسم کا کام نہ کریں ۔
واضح رہے کہ ”اوبر“ کمپنی کی جانب سے ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن (TLC) کی جانب سے ڈرائیورز کی آمدن میں اضافے کے اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ۔

”اوبر“ ڈرائیور اور نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے رکن محمد حق کا کہنا ہے کہ ہم ہڑتال کے لئے تیار ہیں ۔ہم ٹی ایل سی کی جانب سے ڈرائیورز کی آمدن میں اضافے کو ہر صورت میں ممکن بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر ہم ”اوبر“ کمپنی کی پالیسیوں کے نیچے لگ گئے تو مستقبل میں ”اوبر“ کمپنی ہمارے اوپر چڑھائی کرتی رہے گی ۔

اوبر ڈرائیور نصرت جہاں کا کہنا ہے کہ ہمیں ”اوبر“ کمپنی کی پالیسی جان کر شدید افسوس اور دھچکا پہنچا ہے ۔ہمیں شرم آرہی ہے کہ وہ کمپنی جس کے لئے ہم دن رات محنت کرتے ہیں ، وہ ہماری آمدن میں منظور شدہ اضافے کو روکنا چاہتی ہے ۔

New York, NY: NYC Uber drivers are calling on passengers and colleagues to turn off the Uber App for 24 hours on Thursday, January 5th, from 12:01AM to 11:59PM, and to join a protest at 12PM outside Uber’s Corporate Headquarters at 175 Greenwich Street in downtown Manhattan. This will be the second driver strike since Uber sued to stop a raise of about $1,000 more per month that the Taxi and Limousine Commission had approved for the drivers.

 

Related Articles

Back to top button