نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ڈیوڈ چوکشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
نیویارک سٹی اور امریکہ بھر میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور کوئی بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے ۔ میرا بھی حال میں کیا جانیوالا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہیلتھ کمشنر
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ڈیوڈ چوکشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ اس بات کا اعلان سٹی حکام کی جانب سے کیا گیا ۔ڈاکٹر چوکشی کا شمار مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کے اعلیٰ ترین ہیلتھ ایڈوائزر میں ہوتا ہے اور نیویارک سٹی میں کورونا وائرس وبا کے دوران وہ مئیر سمیت سٹی حکام کے ساتھ وبا کے معاملات کو ڈیل کرنے میں پیش پیش رہے ۔
نیویارک سٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر چوکشی کا شدید علامات نہیں ہیں ۔ ہیلتھ کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک سٹی اور امریکہ بھر میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور کوئی بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں میرا بھی حال میں کیا جانیوالا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔کمشنر چوکشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئیے ، ماسک پہنے رکھنا چاہئیے اور سماجی پابندی سمیت دیگر ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہئیے ۔
For latest video reports – Check Urdu News on YouTube
https://www.youtube.com/c/UrduNewsUrduNewsUSA