مئیر نیویارک سٹی کے پہلے پاکستانی امریکن سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی اورڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کو مبارکباد
مرزا خاور بیگکا احسن چغتائی ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانااور عمر عثمان کے اعزاز میںاستقبالیہ ، قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات کی شرکت
نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت مرزا خاور بیگ کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر کے سینئر ایڈوائزر مقرر ہونے والے احسن چغتائی، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن عدیل رانااور بروکلین بورو پریذیڈنٹ کے سپیشل ایڈ عمر عثمان کے اعزاز میںاستقبالیہ دیا گیا ۔استقبالیہ میں شرکت کے لئے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی اور ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا جب پہنچے تو خاور بیگ اور ان کے بھائی سجاول بیگ نے کمیونٹی کی اہم شخصیات کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھول پیش کئے گئے اور ہار پہنائے گئے ۔
استقبالیہ میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔نظامت کے فرائض ضمیر احمد چوہدری نے انجام دئیے ۔
خاور بیگ نے احسن چغتائی اور عدیل رانا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی کامیابی ، پوری کمیونٹی کی کامیابی ہے اور سب کو ان پر فخر ہے ۔
احسن چغتائی اور عدیل رانا نے خاور بیگ سمیت استقبالیہ کے شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جس مقام پر پہنچے ہیں، وہاں سے کمیونٹی کو لے کر آگے بڑھنے اور ان کےلئے ترقع کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے احسن چغتائی اور عدیل رانا کو حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔
تقریب میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے احسن چغتائی کے علاوہ استقبالیہ میں موجود نیویارک سٹی کے پہلے پاکستانی امریکن پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین ، نیویارک پولیس میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن کیپٹن وحید اختر، بروکلین بورو پریذیڈنٹ کے ”سپیشل ایڈ“مقرر ہونےو الے پہلے پاکستانی امریکن عمر عثمان ، کیپٹن جہانگیر، PALSکے نو منتخب پریذیڈنٹ ڈیٹیکو روحیل خالد، کیپٹن جہانگیر ،ڈپٹی چیف آگژلری ناصر سلیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مقامی نظام کا حصہ بن کر اہم کامیابیاں اور حاصل کررہی ہیں ۔ان انفرادی کامیابیوں کے پوری کمیونٹی پر خوش آئند اجتماعی مثبت اثرات مرتب ہور ہے ہیں ۔
کمیونٹی قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی میں انفرادی و اجتماعی کامیابیوں کے اس سلسلے کو ہر روز آگے بڑھانا چاہئیے ۔یوں امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابیوں اور کارناموں سے ملک و قوم کا نام روشن ہوگا۔