پاکستان

نیویارک سٹیٹ سینٹ میں مذہبی لباس کا بل منظور ، اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور ،APPACکی کوششیں رنگ لے آئیں

نیویارک سٹیٹ سینٹ میں منظور ہونیوالی ایک اور قرارداد میں ماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے مسلم امریکن کمیونٹی کو پیشگی مبارکباد دی گئی اور کمیونٹی سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا

نیویارک سٹیٹ سینیٹ میں اس اہم پیش رفت کے موقع پر لابنگ ڈے کے دوران سٹیٹ کیپیٹل پر APPACکے اطہر ترمذی اور سید عدنان بخاری بھرپور انداز میں سرگرام عمل رہے
مذہبی لباس کا بل سینٹ میں سینیٹرجان لو نے پیش کیا جس کی کسی نے مخالفت نہیں کی جبکہ اسلامو فوبیا اور ماہ رمضا ن المبارک کے حوالے سے سینیٹر کیون تھامس نے قراردادیں پیش کیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC)سمیت مسلم امریکن کمیونٹی اور ان کی نمائندہ تنظیموں کی کوششیں رنگ لے آئیں اور بالآخر کئی سال کی مسلسل محنت کے بعد نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے بعد نیویارک سٹیٹ سینٹ میں بھی مذہبی لباس سے متعلق بل اتفاق رائے سے منظور ہو گیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں کسی بھی کام کرنے والی جگہ پر کسی بھی شخص کو حجاب سمیت کسی بھی قسم کے کسی بھی کمیونٹی کے مذہبی لباس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں ڈیوڈ ویپنر کی جانب سے یہ بل پہلے ہی منظور تھا اور اب سٹیٹ سینٹ میں بھی کئی سال کی کوشش کے بعد بالآخر یہ بل منظور ہو گیا ۔
Ather Tirmzi, Adnan Bukhari, APPACاسی طرح نو اپریل کو نیویارک سٹیٹ سینٹ نے دو اہم قرارداردیں منظور کی جن میں نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ کے المناک واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، مسلم امریکن کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک باعث تشویش امر قراردیا گیا ۔دوسری قرارداد میں ماہ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے مسلم امریکن کو پیشگی مبارکباد دی گئی اور بھوکے اور پیاسے لوگوں کی مشکلات کے احساس کرنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
نیویارک سٹیٹ کیپیٹل پر نو اپریل کو ہونیوالی مذکورہ اہم پیش رفت اور لابنگ ڈے کے موقع پر نیویارک سے APPACکے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد کی خصوصی ہدایت پر اے پی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی اور پولیٹیکل ڈائریکٹر سید عدنان بخاری بھی خصوصی طور پر البنی گئے اور وہاں تمام دن لابنگ میں گذارا ۔ انہوں نے سینیٹرکیون تھامس، سینیٹر جان لو، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر اور سٹیٹ سینیٹرٹاڈ کیمسکی سمیت ارکان ارکان سے ملاقاتیں کیں اور سٹیٹ سینٹ میں مذکورہ بل اور قرارداد کی منظور ی کے حوالے سے اپنی حتمی کوششوں کو بھی یقینی بنایا ۔
سٹیٹ سینٹ میں بل اور قرار دادوں کی منظوری کے وقت وزیٹرز گیلری سمیت ایوان میں موجود مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور ارکان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ اطہر ترمذی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے کمیونٹی چاہتی ہے کہ ہمارے نمائندے دوسروں کو اس بڑھتے ہوئے اور تشویش ناک مسلہ کے بارے میں آگاہ کریں اور ہمیں خوشی ہے کہ سینٹر کیون تھامس نے اس سلسلے میں اہم کردارادا کیا اور ان کی قراردارکی اتفاق رائے سے منظور ی پر نیویارک سٹیٹ سینٹ کے تمام ارکان کا شکرئیہ ادا کرتے ہیں ۔ اطہر ترمذی نے مزید کہا کہ مذہبی لباس کے حوالے سے بل کی منظوری بھی اہم کامیابی ہے جس پر پوری کمیونٹی کو اے پی پیک مبارکباد پیش کرتی ہے ۔
سید عدنان بخاری نے کہا کہ پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC) کا مقصد کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام کے قومی دھارے میں شامل کرنا اور ان کے متحرک اور فعال کردار کو یقینی بنانا ہے ۔ یہی ایک راستہ کمیونٹی کے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ کیپیٹل اور سینٹ میں نو اپریل کو دو اہم کامیابیاں کمیونٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

Related Articles

Back to top button