بیگم نصرت بھٹو کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین کا خراجِ عقیدت
PPP USA Leaders Pay Tribute to Nusrat Bhutto on Her 96th Birthday for Her Struggle for Democracy in Pakistan

بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے مقابلہ کیا، چوہدری اعجاز فرخ، چوہدری سرور، مدثر چوہدری
(نیویارک) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین چوہدری اعجاز فرخ، چوہدری سرور، مدثر چوہدری، سجاد بلوچ، بیگم عفت فرخ، شیراز فرخ، خالد بندیشا نے پاکستان کی عظیم سیاسی رہنما بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرات، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی روشن مثال ہے۔
بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی ناانصافی پر مبنی گرفتاری اور بعد ازاں شہادت کا صدمہ بڑی حوصلہ مندی اور صبر کے ساتھ برداشت کیا۔ بیگم نصرت بھٹو نے اپنے شوہر کی شہادت کے بعد بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک مشکل دور میں سنبھالا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔
پیپلز پارٹی کے قائدین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت اور ظلم کے بدترین ادوار میں سیاسی انتقام کے طوفان کا سامنا کیا لیکن وہ اپنے عزم و استقلال پر قائم رہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنی ذات بلکہ اپنے خاندان کو بھی جمہوریت کے لیے قربان کر دیا۔ ان کی بے پناہ قربانیاں اور خدمات پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
پیپلز پارٹی یو ایس اے کے رہنماوں نے کہا کہ آج ہم بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مشن کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
PPP USA Leaders Pay Tribute to Nusrat Bhutto on Her 96th Birthday for Her Struggle for Democracy in Pakistan