بین الاقوامی

نیویارک میں نورا فیتائی کا میٹ اینڈ گریٹ

Meet & Greet with Nora Fatehi Lights Up Broadway Rooftop in New York, Organized by World Star’s Atique Sheikh and Team

ورلڈ سٹار کے عتیق شیخ اور ساتھیوں کے زیراہتمام براڈ وے ،نیویارک کی روف ٹاپ پر نورا فیتائی(Nora Fetahi) کے ساتھ نیٹ اینڈ گریٹ ، شائقین پر جوش، رنگا رنگ تقریب

نیویارک ( اردونیوز ) ورلڈ سٹار انٹر ٹینمنٹ کے زیر اہتمامکینیڈا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی مشہور سٹار نَورا فیتائی(Nora Fetahi) کے ساتھ نیویارک میں میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ورلڈ سٹار کے عتیق شیخ اور ساتھیوں کے زیراہتمام براڈ وے ،نیویارک کی روف ٹاپ پر ہونیوالی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کے لئے نَورا فیتائی پہنچیں تو عتیق شیخ اور ان کی ٹیم نے ان پرشاندار استقبال کیا ۔

تقریب کے پہلے مرحلے میں نَورا فیتائی نے انٹرٹینمنٹ شو کے شرکاءکے ساتھ ملاقاتیں کیںاور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ بعد ازاں نَورا فیتائی جب پررفارمنس کے لئے ہال میں پہنچیں تو وہاں موجود اُن کے فینز نے ان کو دیکھ کر بڑی ایکسائٹ منٹ کا اظہار کیا ۔ نَورا فیتائی ، ہال میں موجود اپنے فینز کے ساتھ گھل مل گئیںاور انہیں سٹیج پر بلا کر ان کے ساتھ ان کی فرمائشی اور اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کیا ۔
آئیے نَورا فیتائی کی پروفرامنس کی کچھ جھلکیاں دیکھتے ہیں ۔
نَورا فیتائی جو کہ بالی وڈ میں اپنے آئٹم سونگز کی وجہ سے بڑی شہرت رکھتی ہیں، کے ساتھ نیویارک میں ان کے فینز کا میٹ اینڈ گرِیٹ کامیاب رہا اور فینز کی جانب سے عتیق شیخ اور ورلڈ سٹار ٹیم کو کامیاب شو پر مبارکباد دی گئی ۔ نَورا فیتائی نیویارک کے علاوہ امریکہ کے مختلف شہروں میں بھی اپنے فینز سے مل رہی ہیں۔

Meet & Greet with Nora Fatehi Lights Up Broadway Rooftop in New York, Organized by World Star’s Atique Sheikh and Team

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button