بین الاقوامی

نور مقدم کے سفاک قاتل کو نشان عبرت بنایا جائے ، سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں ، سلمان ظفر

پاکستان پیپلزپارٹی(ہیومین رائٹس ونگ ) یو ایس اے اور نیویارک کے سلمان ظفر ، ارشد عطاءاور غلام عباس کی نور مقدم کے قتل کی شدید مذمت

وفاقی دارالحکومت میں عین حکومت کی ناک کے نیچے اتنا سفاکانہ قتل ہوجانا ، تشویشناک ہے ،سلمان ظفر ، ارشد عطاءاور غلام عباس

نیویارک ( پ ر ) پاکستان پیپلزپارٹی ہیومین رائٹس ونگ یو ایس اے کا اجلاس یہاں سلمان ظفر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں نور مقدم نامی خاتون کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہاگیا ہے کہ یہ ایک وحشت ، درندگی کا دلدوز واقعہ ہے ۔ اس سفاک قتل میں ملوث قاتل ظاہر جعفر کو عبرتناک سزا دی جائے۔ اجلاس میں صدر ہیومین رائٹس ونگ پی پی پی یو ایس اے سلمان ظفر، صدر نیویارک ہیومین رائٹس ونگ ارشد عطاءاور سیکرٹری انفارمیشن نیویارک غلام عباس نے شرکت کی ۔
سلمان ظفر نے کہا کہ ہم مقتولہ نور مقدم کی سوگار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ امریکہ میں موجود پی پی پی ہیومین رائٹس ونگ کے تمام ارکان سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ نور مقدم کیس میں انصاف کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

نور مقدم
نور مقدم

سلمان ظفرنے کہا کہ ایک طرف عمران خان ، ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے اور دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں عین حکومت کی ناک کے نیچے اتنا سفاکانہ قتل ہوجانا ، تشویشناک ہے ۔سلمان ظفر ، ارشد عطاءاور غلام عباس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کرکے جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ کیا جائے اور قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر ایک قراردادمنظور کی گئی جس میں سفاکانہ قتل کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مظلوم خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ۔

یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔7/4 کے رہائشی سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی بیٹی 27 سالہ نور کو قتل کر دیا گیا تھا۔ظاہر ذاکر جعفر کے خلاف منگل کو رات گئے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی گئی تھی اور مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تعذیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت قتل کے الزام میں درج اس مقدمے کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button