خبریں

نور جہاں کی بیٹی حنا نے نیویارک میں اچھی میاں کی عیادت کی

ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ تیس سال گذارنے والے اچھی میاں نیویارک میں علیل ہو گئے

عارضہ قلب کی شکایت کے بعد نیویارک کے مقامی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا، اینجو پلاسٹی کی جائے گی

نیویارک(اردو نیوز)امریکہ کے دورے پر آئی ملکہ ترنیم نور جہاں کی بیٹی حنا نے گذشتہ ہفتے یہاں اپنی والدہ کے سابق سیکرٹری اچھی میاں کی عیادت کی ۔ملکہ ترنم کے ساتھ تیس سال گذارنے والے اچھی میاں کچھ عرصے سے نیویارک میں علیل ہیں ۔ عارضہ قلب کی شکایت کے بعد نیویارک کے مقامی ہسپتال میں ان کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اینجو پلاسٹی کروانے کا مشورہ دیا ہے ۔اچھی میاں نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

Related Articles

Back to top button