نیویارک میں بسوں ، ٹرینوں کے کرائے نہیں بڑھیں گے ، گورنر کا اعلان
مہنگائی کے حالات کی وجہ سے پریشان حال نیویارکرز کو گورنر ہوکل نے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ کم از کم اس سال بسوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ نہیں ہوگا
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ نیویارک میں رواں سال کے دوران ایم ٹی اے یعنی کہ میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے زیر اانتظام چلنے والی بسوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ اس بات کا اعلان گورنر ہوکل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں بھی حالیہ مہینوں بالخصوص کورونا وبا کے بعد مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور شہری کسی بھی شے یا سروس کی قیمت میں اضافے پر پریشان ہو جاتے ہیں ۔ ان حالات میں گورنر ہوکل نے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ کم از کم اس سال بسوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
I’m proud to announce that there will be no @MTA fare hikes this year, and that service cuts are off the table for 2023-24.
In order to bring people back and fully recover from COVID, we need robust transit service.
— Governor Kathy Hochul (@GovKathyHochul) November 15, 2021