پاکستان

سفک کاؤنٹی ، لانگ آئیلینڈ میں ماسک کی پابندی نہیں ہو گی

سٹیٹ کی ماسک پابندی کو سفک میں ”انفورس“ نہیں کرونگا، کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے نواح میں واقع سفک کاؤنٹی میں سیاسی تبدیلی کے ساتھ ساتھ کاؤنٹی میں ماسک کے حوالے سے بھی بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سفک کاؤنٹی کے نئے کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا دعویٰ ہے کہ سفک میں کورونا وائرس کی قسم امیکرون کی صورتحال کنٹرول میں ہے ۔ اپنی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ نیویارک سٹیٹ کی ریاست میں ماسک پہنے کی پالیسی کو سفک میں انفورس (عملدرامد ) نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریںگے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بروس بلیک مین ، ایوی ایشن میوزیم میں منعقدہ اپنی تقریب حلف برداری کہ جس میں کم از کم تین سو افراد شریک تھے، تمام وقت ماسک کے بغیر موجود رہے اور مبارکبا د دینے والے لوگوں سے بھی بغلگیر ہوتے رہے ۔

No Mask enforcement in Nassau, Say Bruce Blakeman

Related Articles

Back to top button