خبریں

عمران خان: قومی اسمبلی میں فیصلے کی گھڑی آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں زیر بحث تحریک عدم اعتماد پر فیصلے کی گھڑی آگئی ہے ۔ وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کو ہے۔اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں اور ایوان میں اپوزیشن قائدین کے حق میں نعرہ بازی کی جا رہی ہے

دوسری جانب قومی اسمبلی بلڈنگ میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو کھول دیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں اہم ذرائع کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی بلڈنگ بھی کھول دی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر رات بارہ بجے سے پہلے عمل کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ بھی کھول دی گئی ہے ۔

https://youtu.be/HyvzF8GzQ6c

 

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

 

Related Articles

Back to top button