کالم و مضامین

نیوزی لینڈ میں ڈیلٹاکی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایک کورونا وائرس کیس کی تصدیق کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے

نیوزی لینڈ (اردونیوز ) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایک کورونا وائرس کیس کی تصدیق کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں فروری کے بعد کمیونٹی میں مقامی طور پر منتقل ہونے والا یہ پہلا کوویڈ 19 کاکیس ہے ۔وزیر اعظم آرڈرن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ حکام کا ماننا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سامنے آنے والا مثبت کیس،کورونا وائرس کی قسم ڈیلتا ہے ۔ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ایک 58 سالہ شخص جس نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی تھی ،نے وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے منگل کو بتایا کہ اس شخص نے ملک کے دیگر حصوں کا سفر کیا تھا اور اس کا سرحد سے واضح تعلق تھا۔نیوزی لینڈ میں منگل کو رات بارہ بجے سے لاک ڈاؤن شروع ہو جائے گا جو کہ اگلے تین دن تک سخت پابندیوں کے تحت جاری رکھا جائیگا۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے کہا کہ ہر ایک کو گھر پر رہنا چاہیے اور کاروبار ماسوائے ضروری بزنس کے جیسے کہ سپر مارکیٹ اور فارمیسیوں کے بند رہیں گے ۔

New Zealand lock down

Related Articles

Back to top button