انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارنے والاانڈیا نیوزی لینڈ سے سچ مچ ہار گیا
ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ 240 کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی الیون 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی
مانچسٹر(اردو نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ 240 کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی الیون 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوہلی، روہت شرما، راہول سمیت دیگر بڑے بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ جڈیجا نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ میٹ ہینری نے تین شکار کیے۔ کیویز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 239 رنز بنائے تھے۔ ٹیلر74، ولیمسن نے 67 رنز کی شاندار باری کھیلی تھی۔ بھونیشور کمار نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کیویز ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی جبکہ 2015ءکی طرح انڈین ٹیم اس بار بھی سیمی فائنل میں شکست کھا بیٹھی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا، کیویز باو¿لر میٹ ہینری نے دوسرے ہی اوور میں میگا ایونٹ میں رنز کے انبار لگانے والے روہت شرما کو پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے ایک رن بنائے۔ تیسرے اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ چوتھے اوورز کی پہلی گیند پر ایک مرتبہ پھر میٹ ہینری نے شاندار گیند کر کے لوکیش راہول کی وکٹ حاصل کی، وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے کیچ تھاما۔ بیٹسمین صرف ایک رن بنا سکے۔
وکٹ گنوانے کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم حریف باو¿لرز کی شاندار باو¿لنگ کے سامنے بیٹسمین کچھوے کی چال کی طرح بیٹنگ کرتے رہے، 10 اوورز کی آخری گیند پر میٹ ہینری نے دنیش کارتک کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 25 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔ جیمی نیشام نے بیٹسمین کا کیچ تھاما۔
اس دوران رشب پانٹھ نے مزاحمتی اننگز کھیلنے کی کوشش کی اور ہردیک پانڈیا کیساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے 47 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جو سپنر مچل سینٹر نے توڑی، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین رشب پانٹھ جلد بازی میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 56 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ ہر دیک پانڈیا 62 گیندوں پر 32 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ مچل سینٹر کی گیند پر کپتان ولیمسن نے شاندار کیچ تھاما۔
آل راو¿نڈر روینڈرا جڈیجا نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ 208 کے مجموعی سکور پر 59 گیندوں پر 77 رنز کی باری کھیل کر بولٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔ وکٹ کیپر دھونی 71 گیندوں پر 50 سکور بنا کر جلد بازی میں رن آو¿ٹ ہو گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مارٹن گپٹل اور نکولس نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم کیویز ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، تاہم اوپنر گپٹل پورے ایونٹ کی طرح اس بار بھی سیمی فائنل مرحلے میں ناکام رہے اور 14 گیندوں پر ایک رن بنا کر فاسٹ باو¿لر بمرا کا شکار بن گئے، کوہلی نے ان کا سلپ میں شاندار کیچ تھاما۔