نیویارک کی اہل تشیع کمیونٹی لانگ آئی لینڈ پارک میں نماز عید ادا کریگی
آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالو ی نماز عید پڑھائیں گے ، سماجی فاصلے سمیت دیگر گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے نماز 9بجے ادا کی جائے گی ۔خطبہ ٹھیک ساڑھے 8بجے شروع ہوگا
نیویارک (اردونیو ز) نیویارک کی اہل تشیع کمیونٹی 24مئی اتوار کو نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے ہکس وِل (hicksville) میں واقع ایک پارک میں نماز عید ادا کریںگے ۔ نماز عید آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی پڑھائیں گے ۔سماجی فاصلے سمیت دیگر گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے نماز 9بجے ادا کی جائے گی ۔خطبہ ٹھیک ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔
اہل تشیع کی جانب سے نماز عید کے سلسلے میں ارکان کو بھیجے جانے والے ایک فلائر میں نماز عید کے مقام کا درج ذیل بیان کیا گیا ہے
South East Corner of Duffy Avenue & New Bridge Road, (Route 106), New LIRR Train
نماز عید کے منتظم سجاد رضوی کی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن جان نثاران اہل بیت،باب العلم فاو¿نڈیشن اور شاہ نجف کی معاونت سے کاو¿نٹی کی اجازت سے نماز عید کا اہتمام کیا گیا ہے ۔سجاد رضوی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نماز عید کے بعدناشتے کا بھی اہتمام ہے۔ تمام نمازیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ماسک ، دستانے ، جائے نماز و سجدہ گاہ ساتھ لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نماز عید میں وحدت امت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اہل سنت کو بھی شرکت اور ادائے نماز کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی بہترین کاوش ہے اور کرونا وائرس کے خطرے کے باوجود اس اہتمام کوبہت سرا ہا جا رہا ہے۔
شیعہ عالم دین آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ کے اہل تشیع روئیت ھلال کے ثابت ہونے پر عید الفطر منائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ غالب امکان ہے کہ ہفتہ کے روز چاند نظر آئے تو امید قوی ہے کہ اتوار کو عید ہو گی تاہم حتمی فیصلہ 23 مئی ،29 رمضان ،بروز ہفتہ بعد مغرب کے بعد کیا جائیگا۔ آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اگر مساجد و مراکز میں عید الفطر ادا کرنی ممکن نہیں تو ہماری بھائی بہن گھروں میں نماز عید پڑھیں۔ اگر انہیں طریقہ معلوم نہ ہو تو انفرادی کی نیت سے زومم ٹی ویم یا ٹیوبم فیس بک سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جب عید کی نمازانفرادی پڑھی جائیگی تو خطبہ ساقط ہو گا۔