پاکستان

نیویارک سٹیٹ میں غیر قانونی امیگرنٹس کے لئے بھی ڈرائیونگ لائسنس ؟نیویارک سٹی کونسل میں بل پیش کرنے کی تیاریاں

نیویارک سٹی کونسل میں اس ہفتے ایک بل متعارف کروایا جائے گا جس میں یہ کہا جائے گا کہ نیویارک سٹی میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے

سٹی کونسل کی جانب سے اگر قرارداد منظور کر لی جاتی ہے تو اسے امیگریشن کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں سے منظوری کی صورت میں اس پر سٹی کونسل میں فل کونسل ووٹ ہوگا

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کونسل میں اس ہفتے ایک بل متعارف کروایا جائے گا جس میں یہ کہا جائے گا کہ نیویارک سٹی میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے ۔ یہ بل کونسل میں یاڈانیز راڈریگز کی جانب سے بدھ کو کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔
کونسل میں یاڈانیز راڈریگز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءسے نہ صرف ہماری ریاست محفوظ بنے گی یہ ایک فائدہ مند اقدام بھی ہوگا۔اس سلسلے میں نیویارک سٹیٹ کو ایک قائدانہ کردار ادا رکرنا چاہئیے ۔
بل کی منظوری کی صورت میں نیویارک سٹی کونسل میں منظور ہونیوالی مجوزہ ”نان بائینڈنگ“ قرارداد کی وجہ سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سٹیٹ سینیٹ میں کونسل کی پوزیشن آفیشل بن جائے گی ۔ واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ کے مذکورہ دونوں ایوانوں میں اس وقت ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے ۔
نیویارک کے علاقے واشنگٹن ہائٹس سے تعلق رکھنے والے کونسل میں راڈریگز نے اپنی قرارداد میں اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز بالعموم زیادہ خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجوزہ بل ریاست کی سطح پر قانون کی شکل اختیار کرلیتا ہے تو تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے نہ صرف تحریری امتحا ن پاس کرنا ہوگا بلکہ لائسنس کے حصول کے لئے ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔انہیں اپنی گاڑی کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ بھی کروانا ہوگا۔
نیویارک سے ریپبلکن پارٹی کے کونسل مین جوزف بوریلی نے کہا کہ مذکورہ بل کی ایک سیاسی سوشے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں ہے۔
سٹی کونسل کی جانب سے اگر قرارداد منظور کر لی جاتی ہے تو اسے امیگریشن کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں سے منظوری کی صورت میں اس پر سٹی کونسل میں فل کونسل ووٹ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button