نیویارک میں کیب ڈرائیوز کا مظاہرہ ، بروکلین اور مین ہیٹن برج پر ٹریفک بلاک
کیب ڈرائیورز نے مظاہرے سے قبل سٹی ہال کے سامنے ریلی بھی نکالی ،کیب ڈرائیوز کے ذمے قرضے یا تو معاف کئے جائیں یا کم کر دئیے جائیں ،ٹیکسی ورکرز الائنس
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے کیب ڈرائیوروں نے میڈالین لیز کرنیوالے کمپنیوں اور نیویارک سٹی کو ادا کئے جانیوالے قرضہ جات سے نجات کے مطالبے لئے جمعرات کو مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے کے دوران بڑی تعدادمیں ییلو کیب ڈرائیوز نے بروکلین برج پر پہنچ کر اپنی کیب بند کر دیں اور پل پر مظاہرہ شروع کر دیا جس کی وجہ سے بروکلین برج پر ٹریفک جام ہو گئی ۔
کیب ڈرائیورز نے مظاہرے سے قبل سٹی ہال کے سامنے ریلی بھی نکالی ۔ ٹیکسی ورکرز الائنس کی نمائندہ تنظیم ٹیکسی ورکرز الائنس کی بھیروی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ کیب ڈرائیوز کے ذمے قرضے یا تو معاف کئے جائیں یا کم کر دئیے جائیں ۔
نیویارک سٹی میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسی انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہوئی ۔ وبا کے دوران لوگوں کو گھروں پر رہنے کے حکم اور عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے نیویارک میں وزیٹرز نہیں آرہے جس کی وجہ سے ٹیکسی انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
ٹیکسی ورکرز الائنس کا کہنا ہے کہ بڑی کمپنیوں کو کیب ڈرائیوز کے ذمے قرضے کو کم کرکے سو لاکھ تک کر دینا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ٹیکسی ڈرائیوز کے لئے اپنی بقاءکے ساتھ ساتھ اپنے کام کی بحالی کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑرہی ہے ۔
New York Taxi Drivers Demand Relief