پاکستان

نیویارک سٹیٹ : غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کریں، وفاقی جج کا فیصلہ سامنے آگیا

ایک وفاقی جج کی جانب سے نیویارک سٹیٹ کے اس فیصلہ کہ قطع نظر اس امر کہ کسی کے پاس لیگل سٹیٹس ہے یا نہیں ، اس کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے اور قانون کے حق میں فیصلہ سنا دیا

یو ایس امریکی ڈسٹرکٹ جج الزبتھ ولفورڈ کے 32 صفحات پر فیصلے میں نیو یارک کے “گرین لائٹ قانون” کے حق میں فیصلہ سنایا گیا ہے، لیڈنگ کاونٹی کلرک کی پٹیشن مسترد کر دی گئی
وفاقی عدالت کا فیصلہ قانونی حیثیت نہ رکھنے والے تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے کا موقف رکھنے والوں کی ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے ، گورنرکومو نے قانون پر جون میں دستخط کئے تھے
اب نیویارک سٹیٹ کا شمار ان 13 ریاستوں میں ہوگا کہ جہاں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔یہ قانون 14 دسمبر سے نافذ العمل ہے
دوسرا مقدمہ جو ریپبلیکن رینسیئر کاو¿نٹی کلرک فرینک میرولا ،کاالبنی کی وفاقی عدالت میں زیر التوا ہے،میںکاو¿نٹی کلرک کیرنز،جج الزبتھ ولفورڈ کے فیصلے پر اپیل کرسکتے ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) ایک وفاقی جج کی جانب سے نیویارک سٹیٹ کے اس فیصلہ کہ قطع نظر اس امر کہ کسی کے پاس لیگل سٹیٹس ہے یا نہیں ، اس کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے ، کی راہ میں حائل رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے نیویارک سٹیٹ کو قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔عدالت کی جانب سے نیویارک سٹیٹ کے ”گرین لائٹ قانون “ کے قانون کے خلاف کاونٹی کلرک کی جانب سے دائر پٹیشن مسترد کر دی ہے ۔
یو ایس امریکی ڈسٹرکٹ جج الزبتھ ولفورڈ کے 32 صفحات پر فیصلے میں نیو یارک کے “گرین لائٹ قانون” کے حق میں فیصلہ سنایا گیا ہے ۔عدالت کی جانب سے مذکورہ قانون کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے لیڈنگ کاو¿نٹی کلرک کی پٹیشن کو مسترد کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس میں قانون کو مسترد کرنے کے حق میں کوئی ٹھوس دلائل پیش نہیں کئے جا سکے ۔
وفاقی عدالت کا فیصلہ قانونی حیثیت نہ رکھنے والے تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے کا موقف رکھنے والوں کی ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے ۔مذکورہ قانون پر نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو نے جون میں دستخط کر دئیے تھے ۔اب نیویارک سٹیٹ کا شمار ان 13 ریاستوں میں ہوگا کہ جہاں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔یہ قانون 14 دسمبر سے نافذ العمل ہے ، اس وقت تارکین وطن ڈرائیور کے لائسنس کے لئے درخواست دیتے وقت اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر جاری کردہ دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹ
استعمال کرسکیں گے۔
لیکن ایک دوسرا مقدمہ جو ریپبلیکن رینسیئر کاونٹی کلرک فرینک میرولا کی جانب سے دائر کیا گیا ہے ، البنی کی وفاقی عدالت میں زیر التوا ہے اور کیرنز،ججالزبتھ ولفورڈ کے اس فیصلے پر اپیل کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یا تو قانونی کارروائی کے نتیجے میں عدالت قانون کو روک سکتی ہے۔

New York State, Green Light Law, Driving Licence

Related Articles

Back to top button