نیویارک سکول سٹوڈنٹس کےلئے کورونا ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم
موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نیویارک سٹیٹ سکولوں کے سٹوڈنٹس پر کورونا کی صورت میں قرنطینہ کی شرط نہیں ہو گی
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ میں ماہ اگست کے آخر اور ماہ ستمبر کے اوائل کے دن ”بیک ٹو سکول “ (یعنی کہ سکولوں میںواپسی کا)موسم قرار دیا جاتا ہے ۔ اس سال ایسا لگ رہا ہے کہ بیگ ٹو سکول کا موسم نیویارک سٹیٹ کے لئے بیک ٹو نارمل ہونے جا رہا ہے۔
نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں سکول کھلنے کے بعدسکولوں میں سٹوڈنٹس کے لئے کورونا ٹیسٹ اور کورونا ہونے کی صورت میں قرنطینہ کی شرائط نہیں ہوں گی ۔
گورنر ہوکل کے مطابق نیویارک سٹیٹ ، قومی ادارہ برائے تدارک امراض کی گائیڈ لائینز کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔نیویارک سٹیٹ انتظامیہ کی جانب سے سٹیٹ کے تمام سکول ڈسٹرکٹ کو گائیڈ لائینز کے حوالے سے مفصل ہدایات اور مراسلے جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
نیویارک سٹیٹ کی جانب سے جاری کردہ نئے پروٹوکول کےمطابق سکولوں میںاگر کوئی ٹیچر یا سٹوڈنٹس کا کسی ایسے شخص سے قریبی رابطہ ہوا ہو کہ جسے کورونا ہے ، تو انہیں کورونا علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔سی ڈی سی کی ہدایت کے مطابق ایسے افراد کہ جن کو کورونا ہو ، وہ کم از کم دس دن تک ماسک استعمال کریں ۔
گورنر کیتھی ہوکل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خبر یہ ہے کہ کلاس میں کسی ایک سٹوڈنٹس یا ٹیچر کو کورونا ہونے کی وجہ سے پوری کلاس کو گھر بھیجنا اور قرنطینہ کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے۔اب قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔
نیویارک سٹیٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں پر فری کورونا ٹیسٹ کے سلسلے میں فری کٹ شہریوں کو فراہم کی جائیں گی ۔
سفک کاو¿نٹی اسکول سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور ہنٹنگٹن یونین فری اسکول ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ جیمز پولانسکی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اس سے اسکولوں کو معمول کے احساس کی طرف واپس لایا جاتا ہے اور یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ جب کہ کورونا ختم نہیں ہو رہا ہے، ہمیں اس کے ساتھ سب سے زیادہ نتیجہ خیز انداز میں جینا سیکھنا پڑے گا۔
New York State dropping COVID-19 quarantine requirement for schools