نیویارک میں شٹ ڈاون میں 15مئی تک توسیع
نیویار ک میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 0.9 ہے ۔چین کے شہر ووہان کو جب کھولا گیا تو اس وقت وہاں پھیلاو کی شرح 0.3 تک نیچے آئی۔گورنر نیویارک
موجود ہ صورتحال کے تناظر میں نیویارک سٹیٹ میں 15مئی تک لاک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس دوران ماسوائے ضروری کیٹیگری کی قسم میں آنیوالے ادارے ، سٹورز اور فاتر کھلے رہیں گے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیویارک میں شٹ ڈاون میں 15مئی تو توسیع کر دی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان گورنر اینڈریو مو نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیویارک کے ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کرونا وائرس کے پھیلاو میں کمی ہوئی ہے ۔ گورنر کومو کا کہنا ہے کہ نیویار ک میں وائرس کے انفیکشن کے پھیلاو¿ 0.9کی شرح ہے ۔ چین کے شہر ووہان کو جب کھولا گیا تو اس وقت وہاں انفیکشن کے پھیلاو¿ کی شرح 0.3فیصد تک نیچے آئی ۔ گورنر نے مزید کہا کہ موجود ہ صورتحال کے تناظر میں نیویارک سٹیٹ میں 15مئی تک شٹ ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس دوران ماسوائے ضروری کیٹیگری کی قسم میں آنیوالے ادارے ، سٹورز اور فاتر کھلے رہیں گے باقی تمام ورکرز اور شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھ کر خود کو محفوظ رکھیں ۔اینڈریو کومو نے مزید کہا کہ نیویارک میں نیویارکرز نے ماسک پہنے ، خود کو محدود کیا جس کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری آئی لیکن ابھی بھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم شٹ ڈاو¿ن کو ختم کریں ۔ اسی لئے اس میں مزید توسیع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ شٹ ڈاو¿ن ختم کرنے میں ”انٹی باڈی“ ٹیسٹ کی بھی اہمیت ہے لیکن 19ملین آبادی کی نیویارک سٹیٹ میں بڑی تعداد میں ٹیسٹ کرنے میں وقت لگے گا۔
نیویارک سٹیٹ جو کہ امریکہ میں کرونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ بنی ہوئی ہے ، میں کرونا کے کنفرم کیسوں کی تعداد 222,284ہو گئی ہے جبکہ 10,899 اموات ہو چکی ہیں ۔نیویارک میں 16اپریل کو اموات کی شرح میں دس دنوں کی مقابلے میں کمی آئی لیکن گورنر کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال کو مزید بہتر ہونا ہوگا۔امریکہ بھر میں کنفرم کیسوں کی تعداد648,788 ہے جبکہ ابھی تک 30,920 ہو چکی ہیں ۔