نیویارک میں 3جنوری کے بعد سکول کھلیں گے
نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے اختتام کے بعد سکول حسب معمول تین جنوری کو کھلیں گے
نیویارک (اردونیو ز )نیویارک سٹی اور سٹیٹ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ بڑھتے ہوئے کیسوں کے باوجود نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے اختتام کے بعد سکول حسب معمول تین جنوری کو کھلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیںگے ۔ گورنر نے والدین اور بچوں کو بھی ہدایت کی کہ جب سکول دوبارہ کھلیں تو وہ وائرس سے بچنے کے لئے ماسک پہننے سمیت ہر ممکن احتیاط کریں ۔ واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ میں کورونا وبا کے پھیلاو¿ کے بعد ایک عرصے تک سکول بن کر دئیے گئے تاہم وبا کے ایک بار پھر پھیلنے کے بعد اب سکول دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔
نیویارک سٹیٹ میں اس بات بچے بھی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں ، ہسپتال میں بچوں کے داخل ہونے کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہو ا ہے ۔ اس صورتحال میں والدین گورنر کی جانب سے سکول نہ بند کرنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام تر احتیاط کے باوجود وائرس پھیل رہا ہے ۔ بعض پاکستانی والدین کا کہنا ہے کہ وہ شاید تین جنوری کو سکول کھلنے کے بعد اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔