" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں سکول کھلیں رہیں گے ، والدین کو تشویش

نیویارک سٹی میں کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے بعد تین جنوری کو سکول اعلان کے مطابق کھول دئیے گئے

کورونا کی قسم اومیکرون کے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ بڑھتے ہوئے کیسوں کی صورتحال میں سکول کھولنے کے فیصلے پر والدین کو تشویش و پریشانی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی میں ایک ایسے وقت پر کہ جب کورونا وائرس وبا کی نئی قسم امیکرون کے کیس روزانہ ہزاروںکی تعداد میں بڑھ رہے ہیں ، موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر والدین کی تشویش کے دوران سکول کھول دئیے گئے ۔ سکول حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ سکولوں میں بچوں کے تحفظ اور احتیاط کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں لہٰذا والدین بچوں کو سکول بھیجیں ۔
سکول حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود والدین کی تشویش برقراررہے اور ان کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا فیصلہ کریں ۔ ایک جانب تعلیم ہے اور دوسری جانب ایک ایسی وبا کہ جس کے گذشتہ دو سالوں کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کے متعدد والدین نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تشویش کی وجہ سے سکول کھلنے کے باوجود وہ اپنے بچے کو سکول نہیں بھیج رہے ۔
پاکستانی کمیونٹی کی ایک والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی ٹیچر کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا تو ٹیچر نے جواب میں کہا کہ وہ صورتحال کو سمجھتی ہیں لیکن بچوں کے پاس آن لائن ٹیچنگ کا آپشن موجود نہیں ہے اور انہیں سکول آنا ہی پڑے گا۔
دریں اثناءنیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے بھی نیویارک کے ایک سکول کا دورہ کیا ور ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں مین بچوں کی حفاظت اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

Related Articles

Back to top button