سکھ کمیونٹی کی گورنر کے امیدوار جمانی ولیمز کی حمایت کا اعلان
گورنرکے امیدوار جمانی ولیمز اور لیفٹنٹ گورنر اینا ماریہ آرچیل کی جانب سے سکھ کمیونٹی کے سٹیٹ سینیٹر کے امیدوار جپنیت سنگھ کی تائید کا اعلان
گرودوارہ سکھ کلچرل سوسائٹی کوینز کے سامنے پرہجوم پریس کانفرنس میںسکھ امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین کی جانب سے 28جون کو ہونیوالے الیکشن میں جمانی ولیمز اور اینا ماریاآرچیلا کی مکمل حمایت کا اعلان
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کی سکھ امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین کی جانب سے 28جون کو گورنر نیویارک کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے ہونیوالے پرائمری الیکشن میں گورنر کے امیدوار جمانی ولیمز اور لیفٹنٹ گورنر اینا ماریہ آرچیل کی مکمل حمایت و تائید کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس تائید اور حمایت کا اعلان سکھ کمیونٹی کے جواں سال رکن جپنیت سنگھ جو کہ 23اگست کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں نیویارک سٹیٹ سینٹ کا الیکشن لڑ رہے ہیں ، کی جانب سے بھی کیا گیا جبکہ جمانی ولیمز اور اینا ماریہ آرچیل کی جانب سے سٹیٹ سینٹ کے جپنیت سنگھ کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا ۔سکھ امریکن کمیونٹی کے مطابق سکھ کمیونٹی کی تاریخ مین پہلی بار ہوا ہے کہ نیویارک سٹی کے کسی سٹی سطح کے پبلک عہدیدار نے گوردوارہ آکر سکھ کمیونٹی کے کسی امیدوار کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہوا ۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے اس اہم پیش رفت کو حوصلہ افزاءاور خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمانی ولیمز اور اینا ماریہ کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
سکھ کلچرل سوسائٹی کوینز گوردوارہ کی سیڑھیوں کے سامنے ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس کے انعقاد میں سکھ کمیونٹی کے علاوہ ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کے دیگر امیدواران اور قائدین سورج پاٹیل ، عبدالرحمان ،نبراج کے سی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سکھ کیونٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کے انعقاد میں کردارادا کرنے والے جمانی ولیمز کی انتخابی مہم کے اہم رہنما کاشف حسین کا کہنا تھا کہ نیویارک کی تاریخ میں یہ اہم موقع ہے کہ امیگرنٹ کمیونٹی قائدین نہ صرف اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں بلکہ جمانی ولیمز اور اینا ماریہ آرچیل جیسے مرکزی قائدین کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گورنر ، کانگریشنل الیکشن کے موقع پر امیدواروں کی ایک دوسرے کی تائید و حمایت کا فیصلے ، وقت اور اہم پیش رفت ہے ۔
جمانی ولیمز کا کہنا تھا کہ میں جپنیت کی اس لئے حمایت نہیں کر رہا ہوں کہ وہ سکھ یا ساو¿تھ ایشین ہے بلکہ اس لئے حمایت کررہا ہوں کہ جپنیت سنگھ صحیح امیدوار ہے ۔ یہ ایک ایسا امیدوار ہے کہ جو اس امر کو یقینی بنائے گا کہ اس کی کمیونٹی کی نمائندگی ہو لیکن دوسری کمیونٹیز کی قیمت پر نہیں ۔جپنیت سب کمیونٹیز کو متحد کرے گا۔جمانی ولیمز کا مزید کہنا تھا کہ ہر نیویارکر جو کہ ارب پتی یا لکھ پتی نہیں ہے ، وہ زندگی گذارنے اور اپنے بل ادا کرنے کے لئے جدوجہد کررہا ہے ۔اندازہ کریں کہ یہ جدو جہد کیسی جدوجہد ہو گی کہ اگر آپ نیویارک میں ایک امیگرنٹ ہوں ۔
جمانی ولیمز کاہ کہنا تھا کہ نیویارک سٹیٹ کے پاس اتنے کافی وسائل ہیں کہ ہر نیویارکر کو وہ سب کچھ مل سکتا ہے کہ جس کی اس کو ضرورت ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وسائل کی تقسیم کے نظام کو منصفانہ اور یقینی بنائیں ۔
لیفٹنٹ گورنر کی امیدوار اینا ماریہ آرچیل کا کہنا تھا کہ میں لاطینو امریکن امیگرنٹ ہوں ۔ میرا تعلق بھی امیگرنٹ کمیونٹی سے ہے ۔میں بیس سال تک امیگرنٹ کے حقوق کی تحریک کا حصہ رہا ہوں اور اس تحریک کے دوران میں نے امیگرنٹ کمیونٹیز کی اہمیت و طاقت کے بارے میں بہت کچھ جانا ۔انہوںنے کہا کہ میں جپنیت سنگھ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہوں ۔اہنا ماریہ آرچیل کا کہنا تھا کہ نیویارک امریکہ کی امیر ترین ریاست ہے لیکن سب سے زیادہ غیر مساوی بھی ہے ۔ نیویارک میں بیشتر نیویارکرز کو زندگی کی گذر بسر میں مشکلات کا سامنا ہے ، نیویارک میں بیشتر لوگ ہاو¿سنگ کی قیمت کے بارے میں پریشان ہیں اور فکر مند ہیں کہ کہیں وہ بے گھر نہ ہو جائیں ، والدین کو بچوں کی تعلیم کی فکر ہے ، ہم سب بڑھتے ہوئے تشدد اور پبلک سیفٹی کے بارے میں پریشان ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ میںجمانلی ولیمز کے ساتھ مل کر لیفٹنٹ گورنر کا الیکشن لڑرہی ہوں تاکہ جمانی کی قیادت میں ہم البنی میں ایسے فیصلے کریں کہ جس سے سب نیویارکرز کو مساوی فائد ے ہوں ۔
سٹیٹ سینیٹ کے امیدوار جپنیت سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے جمانی ولیمز اور اینا ماریہ کی جانب سے تائید و حمایت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تائید و حمایت میرے الیکشن کے لئے بہت معنی رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ایسی سیاست نہیں چاہئیے کہ جس میں لیڈر موقع پر آئیں اور کہیں کہ ہمیں ووٹ دیں ، ہمیں سپورٹ کریں اور جب منتخب ہو جائیں تو پھر پلٹ کر نہ دیکھیں ۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں اور ایک دوسر ے کو سپورٹ کریں ۔
سکھ کمیونٹی رہنما جتیندر سنگھ نے جمانی ولیمز کا جپنیت سنگھ کی تائید و حمایت پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں میرے چالیس سال کے دوران پہلی بار ہوا کہ کہ کسی سٹی لیڈر نے ہمارے کسی امیدوار کو ہمارے پاس آکر سپورٹ کیا ہو۔ہمارے بہت سے امیدوار الیکشن لڑے ہیں لیکن کسی نے ہمارے پاس آکر کسی نے ہمیں پشت پناہی کا اعلان نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ نہ ڈالنا ہماری کمزوری ہے ،ہمیں ہر حال میں ووٹ ڈالنا ہے اور یوتھ کو آگے لانا ہے ۔
پریس کانفرنس سے کانگریس کے امیدوار سورج پاٹیل ، نبراج کے کسی اور عبدالرحمان (امیدوار برائے جوڈیشل ڈیلی گیٹ ) کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کورونا وبا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے لیکن یہ عمل مساوی اور منصفانہ نہیں ۔ ہمیں ایسی قیادت کو منتخب کرنا ہے کہ جو سب کے لئے ایک مساوی اور منصفانہ نظام کو یقینی بنائے ۔