نیویارک کے گورنر اینڈریوکومومستعفی ہو گئے
گیارہ خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات اور پھر ان الزامات کے بعد نیویارک اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں گورنر کو قصور وار قرار دئیے جانے کے بعدگورنر کومو شدید دباو میں تھے کہ وہ عہدے سے الگ ہو جائیں
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے گورنر کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ گیارہ خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات اور پھر ان الزامات کے بعد نیویارک اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں گورنر کو قصور وار قرار دئیے جانے کے بعدگورنر کومو شدید دباو میں تھے کہ وہ عہدے سے الگ ہو جائیں ۔
نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد صدر بائیڈن کی جانب سے ڈیموکریٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھی کہا جا رہا تھا کہ گورنر کومو عہدے سے الگ ہو جائیں بصورت دیگر ان کا مواخذہ کیا جائے ۔
منگل کو گورنر کومو کی جانب سے کہا گیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف تحقیقات سیاسی متحرکات کی حامل ہے تاہم وہ کسی بھی صورت میں اس معاملے میں غیر مددگار ثابت نہیں ہونا چاہتے اور وہ اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں