پاکستان

نیویارک : ڈرائیونگ لائسنس کا نیاقانون جون میں منظور ہونے کا امکان

مجوزہ بل Driver’s License Access and Privacy Act اگر منظور ہو جاتا ہے تو نیویارک سٹیٹ میں غیر قانونی تارکین وطن بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے

بل جون میں پیش ہو سکتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت نیویارک سٹیٹ کی سٹیٹ اسمبلی اور سٹیٹ سینٹ دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے
نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو نے بھی عندئیہ دیا ہے کہ اگر ریاستی ایوانوں کی جانب سے مذکورہ بل منظور ہو کر ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو وہ اس پر دستخط کردیں گے

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹیٹ میں اگر غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا قانون بن جاتا ہے تو اس اقدام کے نتیجے میں سٹیٹ میں بسنے والے تقریباً دو لاکھ 65ہزار تارکین وطن کو تین سال کے اندر اندر ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوں گے جس کے نتیجے میں سٹیٹ کے ریونیو میں 26ملین ڈالرز کا اضافہ بھی ہو گا ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا قانون کب بنے گا اور اسے ریاست کی اسمبلی اور سینٹ میں منظوری اور گورنر کی جانب سے مجوزہ بل پر دستخط کے کس حد تک امکانات ہیں ؟
مختلف رپورٹس کے مطابق مذکورہ بل جون میں پیش ہو سکتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت نیویارک سٹیٹ کی سٹیٹ اسمبلی اور سٹیٹ سینٹ دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے اور غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی تحریک بھی ڈیموکریٹس کی جانب سے شروع کی گئی ہے ۔
نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو نے بھی عندئیہ دیا ہے کہ اگر ریاستی ایوانوں کی جانب سے مذکورہ بل Driver’s License Access and Privacy Actمنظور ہو کر ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو وہ اس پر دستخط کردیں گے ۔
ملک کی بارہ ریاستوں بشمول کیلی فورنیا میں مذکورہ نوعیت کا قانون موجود ہے ۔

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -

Related Articles

Back to top button