نیویارک سٹی ماہ رمضان میں روزہ داروں میں پانچ لاکھ حلال کھانے تقسیم کرے گی،مئیر کا اعلان
یہ کھانے شہر میں 32مختلف ایسے مقاما ت کہ جہاں پر مسلم کمیونٹی کی اکثریت رہتی ہے ، پر تقسیم ہوںگے جہاں پر کوئی بھی جا کر حلال کھانا حاصل کر سکتا ہے ۔مئیر نیویارک سٹی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں ماہ رمضان کے دوران مساجد اور اسلامک سنٹربدستور بند رہیں گے تاہم نیویارک سٹی کی جانب سے ایسے روزہ دار کہ جو مساجد میں روزہ افطار کرتے تھے ، کے لئے حلال کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے جمعرات کو اپنی پریس بریفنگ میں اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے دوران نیویارک سٹی مسلم کمیونٹی میں پانچ لاکھ حلال کھانے تقسیم کرے گی ۔ یہ کھانے شہر میں 32مختلف ایسے مقاما ت کہ جہاں پر مسلم کمیونٹی کی اکثریت رہتی ہے ، پر تقسیم ہوںگے جہاں پر کوئی بھی جا کر حلال کھانا حاصل کر سکتا ہے ۔
مئیر ڈبلازیو نے کہا کہ نیویارک سٹی ایک کثیر الثقافت شہر ہے جس میں مختلف عقائد پر یقین کرنے والے شہری رہتے ہیں ۔ ہمیں سب کا احترام ہے ۔ نیویارک سٹی میں چونکہ ماہ رمضان کا آغاز ہوا چاہتا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ اس مقدس مہینے میں مسلم کمیونٹی کے ارکان اپنی مذہبی پر عملداری کے دوران بھوکے نہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کا بھی یہی پیغام ہے کہ دوسروں کی بھوک کا احساس کریں ۔ ہم ایسی اقدار کو دوسروں کے ساتھ شئیر کرنا چاہئیے ۔
New York city, Ramadan, Halal Meals