پاکستان

نیویارک سٹی میں سکول 7دسمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

نیویارک سٹی کی جانب سے سات دسمبر سے پبلک سکولز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کی جانب سے سات دسمبر سے پبلک سکولز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے کیا گیا۔مئیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار سکول کھولے جانے کے بعد سٹوڈنٹس کی ہر ہفتے ٹیسٹنگ کی جا ئے گی ۔مئیر کا کہنا تھا کہ سکول کھلنے کے بعد تین لاکھ سٹوڈنٹس پڑھائی کے لئے سکولوں میں واپس جائیں گے ۔ مئیر کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کو ہفتے میں پانچ دن پڑھائی کے لئے کھولنے کے سلسلے میں بتدریج پیش رفت ہو گی ۔

New York City public schools will begin reopening in-person learning in early December, mayor says

Related Articles

Back to top button