کالم و مضامینامیگریشن نیوز

نیویارک سٹی الیکشن کے2نومبر کے الیکشن میں ووٹ رجسٹر کروانے کی آخری تاریخ 8اکتوبر

دو نو مبر کوہونیوالے جنرل الیکشن میں نیویارک سٹی کے مئیر، پبلک ایڈوکیٹ ، کمپٹرولر سمیت ارکان سٹی کونسل کے جنرل الیکشن ہوں گے جن میں ووٹرز اپنی آئندہ سٹی قیادت کا انتخاب کرے گی

نیویارک (اردونیوز )نیویارک سٹی کے مئیر سمیت اہم عہدوں کے لئے دو نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے نیویارکرز کے لئے ووٹ رجسٹرڈ کروائے کی آخری تاریخ آٹھ اکتوبر ہے ۔ کمیونٹی کے ایسے ارکان کہ جنہوں ابھی تک اپنے ووٹ رجسٹرڈ نہیں کروائے ، وہ آٹھ اکتوبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ووٹ ڑجسٹرڈ کروائیں ۔ واضح رہے کہ دو نو مبر کوہونیوالے جنرل الیکشن میں نیویارک سٹی کے مئیر، پبلک ایڈوکیٹ ، کمپٹرولر سمیت ارکان سٹی کونسل کے جنرل الیکشن ہوں گے جن میں ووٹرز اپنی آئندہ سٹی قیادت کا انتخاب کرے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین اور تنظیموں کی جانب سے کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے ارکان کہ جنہوں نے ابھی تک اپنا ووٹ رجسٹرڈ نہیں کروایا ، وہ آٹھ اکتوبر تک اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروالے ۔

" "

 

Related Articles

Back to top button