نیویارک میں کچرا پھیلانے والوں کے خلاف مئیر کے ایکشن پلان کا اعلان
نیویارک سٹی میں گندگی اور کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی ، سخت نگرانی کی جا ئے کی ، مئیر ایرک ایڈمز کی ڈپٹی مئیر اور سینی ٹیشن کمشنر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
نیویارک (اردونیوز) نیویارک سٹی میں کچرا پھیلانے والوں اور نیویارک سٹی میںراہ گیروں کے لئے کچرا پھینکنے والے کنٹینرز میں رہائشی یا کمرشل کچرا اور ندگی پھینکنے والے شہریوں کے خلاف سٹی گورنمٹ کی جانب سے سختایکشن پلان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے ڈپٹی مئیر، سینی ٹیشن کمشنر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی شہر کو صاف رکھنے کے لئے پرعز م ہے ۔ اس سلسلے میں مزید فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں تاکہ ہمارا شہر صاف ستھرا رہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے نوٹ کیا گیا ہے کہ بعض علاقوں میںشہری غیر قانونی طور پر کچرا پھیلا کر شہر میں گندگی پھیلاتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایکشن پلان کے تحت سخت اقدام کئے جائیں گے ۔
مئیراور سینی ٹیشن کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کے تیرہ ایسے علاقے ہیں کہ جہاں کچرازیادہ پھیلا جا رہا ہے ، وہاں قانون کے نفاذ کو مزید سخت کیا جائیگا، کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی اور جو لوگ غیر قانونی طور پر اپنے گھر یا کمرشل پراپرٹی کا کچرا باہر پھیلائیں گے ، ان کی گرفت کی جائے گی اور جرمانوں کے ساتھ ایکشن لئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ راہ گیروں کے لئے چھوٹا موٹا کچرا پھینکنے والی ٹوکریوں کو جلد از جلد خالی کرے گی تاہم ان ٹوکیوں (کنٹینرز) میں غیر قانونی کچرا پھینکنے والوں پر بھی نظر رکھے گی اور اقدام کرے گی
تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوزیوا یس پڑھتے رہیں Urdu News USA ۔۔۔۔
Eric Adams, New York City, Sanitation,