نیویارک سٹیٹ نے پانچ فروری کو ”یوم کشمیر“قرار دیدیا ، اسمبلی میں قرار داد منظور
امریکہ میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی ، پہلی ریاستی اسمبلی بن گئی ہے کہ جس نے پانچ فروری کو یوم کشمیر قراردیا،گورنر اور سٹیٹ اسمبلی کی جانب سے ”پروکلے میشن “ جاری
نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک سٹیٹ اسمبلی کی جانب سے پانچ فروری کو ”یوم کشمیر“ قرار دیدیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ارکان کی جانب سے ایک قرار داد سٹیٹ اسمبلی میں پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ اس تاریخی کارنامے میں اہم کردار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ“(اے پیگ۔ APAG) کے علی راشد اور ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں قرارداد پیش کروانے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ارکان سٹیٹ اسمبلی کی بھی حمایت حاصل کرنے میں یانکرز (نیویارک) سے تعلق رکھنے والے سٹیٹ اسمبلی میں نیڈر سیاگ (Nader Sayegh) نے ہم کردار ادا کیا ۔
New York State Assembly Passes Resolution Declaring February 5 As ‘Kashmir American Day’
پانچ فروری کو اسمبلی مین نیڈر سیاگ نے اپنے دفتر میں علی رشید سمیت امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات امین غنی،پرویز ریاض، ضمیر چوہدری، سحر خان، سارہ پرویز ، نومی ، سلطان رشید،فیصل خان، انیسہ ریاض کے ساتھ مل کر پانچ فروری کو ”یوم کشمیر“ قرار دئیے جانے کا اعلان کیا تو ان کا دفتر تالیوں ، پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔
اسمبلی ممبر نیڈر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ نیویارک سٹیٹ پہلی ریاست بن گئی ہے کہ جس نے پانچ فروری کو یوم کشمیر کے طور پر مانا ہے اور ہم نے یہ پیغام دیا ہے کہ نیویارکرز انصاف، امن اور انسانی حقوق کی کاز کے ساتھ کھڑے ہوں گے
علی رشید نے اپنے ساتھیوں اور کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے سٹیٹ اسمبلی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق اور کشمیری عوام کے حقوق کی آواز کو بلند کرنا بہت ضروری ہے اور ہم اسمبلی مین نیڈر کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا
امریکہ میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی ، پہلی ریاستی اسمبلی بن گئی ہے کہ جس نے پانچ فروری کو یوم کشمیر قراردینے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں نیویارک کے گورنر اور سٹیٹ اسمبلی کی جانب سے ”پروکلے میشن “ جاری کر دیا گیا ہے ۔
New York Assembly declares 5th February as Kashmir Day