پاکستان

نیوجرسی میں کرکٹ ٹورنامنٹ ، پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق اور بنگلا دیشی شکیب الحسن کی خصوصی شرکت

نیوجرسی کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ میں امریکہ کی پانچ ریاستوں سے 18ٹیموں نے حصہ لیا

ثقلین مشتاق اور شکیب الحسن نے میچ دیکھے ، جرسی کرکٹ کونسل کے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے کردار کو سراہا اور کھلاڑیوں کو کرکٹ کے بارے اہم مشورے بھی دئیے

نیوجرسی (اردو نیوز ) نیوجرسی کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالا کرکٹ ٹورنامنٹ نیویارک کی ٹیم سپر سٹار نے نیوجرسی کی ٹیم ریبلز کو ہرا کر جیت لیا ۔اس ٹورنامنٹ میں امریکہ کی پانچ اہم ریاستوں نیویارک، جرسی، کنکٹی کٹ، فلا ڈیلفیا اور ڈیلا وئیر سے کل 18کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ۔امریکہ کے دورے پر آئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق اور بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے بھی پہلے دن ٹورنامنٹ دیکھا ۔ انہوں نے نیوجرسی کرکٹ کونسل کے مدثر صفدر ، کامران خان، فیصل خان، عرفان صادق ، عمران خان کے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں اور بات چیت کی اور انہیں کرکٹ کے کھیل کے بارے میں اہم مشورے بھی دئیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔

Winner team (Super Star) of NJ Cricket Council Tournamen
Winner team (Super Star) of NJ Cricket Council Tournamen

نیوجرسی کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹ میں فائنل میچ نیویارک کی سپر سٹار اور نیوجرسی کی ریبلز ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سپر سٹار نے جیت لیا ۔جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دئیے گئے ۔مدثر صفدر نے کہا کہ نیوجرسی کرکٹ کونسل اپنی سٹیٹ میں ہی نہیں بلکہ امریکہ بھر میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑی عزت کی بات ہے کہ ورلڈ کلاس کرکٹرز ثقلین مشتاق اور شکیب الحسن نے ہمارا تورنامنٹ دیکھا۔

 

 

Saqlain Mushtaq and Shakaib ul Hassan with NJ Cricket Council New Jersey
Saqlain Mushtaq and Shakaib ul Hassan with NJ Cricket Council New Jersey

Related Articles

Back to top button