پاکستانخبریں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کادورہ امریکہ ، نجی مصروفیات

Former Prime Minister Nawaz Sharif's Visit to the U.S. Focuses on Private Engagements

سب سے پہلے اپنے ایک قریبی دوست سعید شیخ کے ہاں گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

واشنگٹن ( اردونیوز ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف لندن میں سٹاپ کرنے کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ میاں نواز شریف کے ہمراہ ڈاکٹر عدنان موجود ہیں۔ پہلے لندن اور اب امریکہ ، نواز شریف کے ایک ہفتے میں دو اہم ممالک کے دوروں پر سیاسی پنڈتوں کی نظریں مرکوز ہو گئی ہیں ۔ کیا نواز شریف کے یہ دورے اپنے میڈیکل چیک اپ سے متعلق ہیں یا بیرون ممالک میں خاص ملاقاتوں کے اہتمام کئے جا رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف امریکہ میں ایک ہفتہ قیام کریں گے ، وہ سب سے پہلے اپنے ایک قریبی دوست سعید شیخ کے ہاں گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
امریکہ میں مقیم مسلم لیگیوں کو بھی اپنے قائد کے دورہ امریکہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے ۔ وہ ایک دوسرے کو پاکستان میں پارٹی قائدین سے میاں نواز شریف کے دورے کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش میں نظر آرہے ہیں ۔
میاں نواز شریف کے امریکہ آمد کے پروگرام کوکسی سے شئیر میں کیا گیا، واشنگٹن میں موجود پی ٹی آئی کے سرگرم ارکان بھی نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے لئے پر تول رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کسی بھی عوامی مقام پر نواز شریف کی موجودگی کا پتہ معلوم ہونے پر وہاں جا پہنچیں ۔
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف امریکہ کے بعد ایک بار پھر واپس برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی ایک سابقہ ”سپریم “ شخصیت سے حفیہ ملاقاتوں کی چہ میگوئیاں بھی ہو رہی ہیں ۔نواز شریف کے قریبی ذرائع کے دو دعوے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف برطانیہ اور امریکہ میں اپنے چیک اپ کروانے گئے ہیں تاہم وہ ان دوروں کے دوران بعض اہم ملاقاتیں بھی کررہے ہیں ۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بارے میں ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن میاں نواز شریف اپنے ”کام “ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس جائیں گے ۔

Former Prime Minister Nawaz Sharif’s Visit to the U.S. Focuses on Private Engagements

Related Articles

Back to top button