سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ بتا دی
میا ں نواز شریف امکانی طور پر اگست میں پاکستان میں ہونگے، سینیٹرعرفان صدیقی کا احمد جا ن کے استقبالیہ سے خطاب
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہناہے کہ پاکستان میں امکان ہے کہ چھ سے آٹھ اگست کے دوران قومی اسمبلی کی معیاد اور حکومت ختم کر دی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف امکانی طور پر اگست میں پاکستان واپس لوٹ آئیں گے ۔اس سوال پر کہ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کے حوالے سے لیگی حلقوں میں جن خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے، ان خدشات کے باوجودچیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی پاکستان پہنچ جائیں گے تو عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ میں اگست میں میاں نواز شریف کی پاکستان آمد کے امکان کی بات کررہا ہوں۔ جہاں تک میاں نواز شریف کے خلاف کیسوں کا تعلق ہے تو ان کیسوں کی کوئی حیثیت نہیںاور نہ ہی ان کیسوں میں کچھ ہے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ کیس ، نا انصافی کے حوالے سے فیصلہ دینے والے ججوںکے خلاف ایف آر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب سے ویسٹ چیسٹر میں اپنی رہائشگاہ پر دئیے گئے اسقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔استقبالیہ میں شرکت کے لئے عرفان صدیقی جب احمد جان کی ویسٹ چیسٹر میںواقع وسیع و عریض و عالیشان رہائشگاہ پر پہنچے تو احمد جان نے اپنے بھائیوں اور اہل خانہ سمیت لیگی ساتھیوں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں خوش آمدید کہا۔
Nawaz Sharif Pakistan Return Date