نواز شریف کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے ، مسلم لیگ (ن) یو ایس اے
ظلم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو امن کا سویرا ہوکر ہی رہتا ہے الحمدللہ آج حق اور سچ کا بول بالا ہوا اور ثابت ہوا پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے قائدین کامشترکہ بیان
نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے میاں نواز شریف، محترمہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی گئی ہے اور اسے حق و سچ کی فتح قرار دیا گیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے خصوصی بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر اس بڑی فتح و کامیابی کی خوشی کا جشن نہیں منایا جا رہا بلکہ بار گاہ الٰہی میں ہر مسلم لیگی کارکن دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقتدار کو ٹھوکر مار کر اعلیٰ اقدار کی سیاست کرنے والے قائد میاںنواز شریف ، میاں شہباز شریف کی حفاظت فرمائیں اور انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور کامیابیاں عطاءفرمائیں ۔
پاکستا ن مسلم لیگ (ن) یو ایس کے قائدین روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید، انور شاہ واسطی ، احمد جان، ناصر بٹ ، راجہ آزاد گل،عبدالخالق اعوان، جاوید صدیقی ،راجہ ساجد، یاسین بھٹی ، چوہدری عامر رزاق،سید میر حسین شاہ ، قاری بشیر رضوی ، امتیاز وڑائچ، شاہد وڑائچ، راجہ نزاکت، ملک خرم ،سردار تاج خان ، حافظ میاں رو¿ف، عزیز بٹ ،چوہدری پرویز اختر، چوہدری عبدالحمید گجر، زرک حمید چوہدری ، چوہدری تنویر، غلام حسین ، غلام جیلانی، ملک اکبر، طاہر سندھو، راجہ رزاق، دانش ملک ، کرنل (ر) مقبول ملک ، عبید الرحمان ، شعیب، راجہ روف،عرفان قیصر، جنید تنولی ، عمر کھوکھر، میاںاویس ،میاں عزیر، ندیم باجوہ ، بابر ہاشمی ، عمر ڈار، اعجاز بٹ ، سجاد احمد بٹ ، ملک جمیل ،طارق صدیقی ، نادر بٹ ، بابر بٹ ، میاں سعید، مسعود ساہی(شکاگو)، اسد چوہدری (ورجینیا)، ملک اعجاز(ورجینیا) ، طلحہٰ بخاری(ٹیکساس)،ملک منور، مرزا منیر بیگ، نیوا عثمان خا ن ،طارق رحمت، وقاص بٹ ، ملک الیاس، جمیل خان (ورجینیا)،شہزاد چوہدری (واشنگٹن ) ، حافظ حبیب اللہ (میری لینڈ) ،محمد سلیم (کنکٹی کٹ ) ، رانا ریاض (نیوجرسی) ، رانا ابرار، رانا بابر،رانا ذوالفقار ، علیم بٹ ،عطاءاللہ بھٹی ، چوہدری اسلم ،نصیر ڈار،نعمان نومی سمیت ڈاکٹر خالد لقمان، بیگم شکیلہ چوہدری نے کہا کہ ظلم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو امن کا سویرا ہوکر ہی رہتا ہے الحمدللہ آج حق اور سچ کا بول بالا ہوا اور ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام ہائیکورٹ کے معزز جج حضرات کا انصاف کے اعلیٰ معیار کے مطابق کیس کا فیصلہ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ منصف حق و سچ کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کریں ۔
https://www.facebook.com/GeoUrduDotTv/videos/1920260951369920/