ڈاکٹر حسن اینڈ فیملی کے زیر اہتمام عمر محمود اور حبا محمود کی شادی کے سلسلے میں رسم ڈھولک
سمز (SIMZ)فارما سیوٹیکل کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ایم حسن ،اہلیہ ثمینہ حسن ،صاحبزادوںڈاکٹر سلمان حسن ، عمران خان ، ڈاکٹر عنبر حسن اور سمیرا حسن کی جانب سے یادگار تقریب منعقد کی گئی
عمر محمود کمیونٹی کی مقامی کاروباری شخصیت طارق محمود کے صاحبزادے جبکہ حبا دین کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات نواب دین اور طاہرہ دین کی صاحبزادی ہیں ، طارق محمود ، ڈاکٹر حسن کے قریبی دوست ہیں
ڈاکٹر ایم حسن اینڈ فیملی کی خصوصی تقریب میں ہونیوالے دولہا اور ہونیوالی دولہن کے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کی بڑی تعداد میں شرکت، ہوٹل شادی کے گیتوں سے گونج اٹھا
عمر محمود اور حبا دین کی شادی ستمبر کے پہلے ہفتے میں لانگ آئی لینڈ میں ہو گی، دونوں کے والدین اور عزیز و اقارب کی جانب سے ڈاکٹر حسن اور ان کے اہل خانہ کا خصوصی شکرئیہ
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف بزنس مین و سماجی شخصیت اور سمز (SIMZ)فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ایم حسن ، اہلیہ بیگم ثمینہ حسن ، صاحبزادوں ڈاکٹر سلمان حسن ، عمران حسن ، بہوڈاکٹر عنبر حسن اوربہو سمیر ا حسن کی جانب سے فیملی کے قریبی و دیرینہ دوست و کمیونٹی کی سماجی شخصیت طارق محمود کے صاحبزادے عمر محمود کی حبا دین سے شادی کی خوشی میں رسم ڈھولک رکھی گئی ۔ حبا دین کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات نواب دین اور بیگم طاہرہ دین کی صاحبزادی ہیں ۔عمر اور حبا کی شادی ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی
لانگ آئی لینڈ کے ایک ہوٹل میں منعقدہ رسم مہندی میں ہونیوالے دولہا عمر محمود اور ہونیوالی دولہن حبا دین کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے اور ڈاکٹر ایم حسن اینڈ فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شادی سے پہلے منعقد ہونیوالی تقریب میں شرکاءنے ڈاکٹر حسن اینڈ فیملی کا شکرئیہ ادا کیا اور لڑکے اورلڑکی دونوں کے اہل خانہ کو آئندہ ماہ ہونیوالی شادی کی پیشگی مبارکباد دی اور بچوں کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں ۔
اس موقع پر شرکاءنے روایتی انداز میں ڈھولک بجائی ، خوشی اور شادی کے گیت گائے، بچوں نے اپنی خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ دے کر سب کے دل جیت لئے ۔تقریب میں معروف کمیونٹی لیڈر اور امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے شرکاءکی فرمائش پر گانا بھی گایا ۔
واضح رہے کہ طارق محمود پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ایم حسن کے قریبی دوست ہیں اور دونوں کی فیملیز کا آپس میں قریبی اور دیرینہ تعلق ہے ۔شرکاءرات گئے تک ڈھولک بجاتے رہے اور گیت گاتے رہے ۔ اس موقع پر ان کی تواضح لذیذ کھانوں اور مٹھائیوں سے کی گئی ۔
طارق محمود اور نواب دین نے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونے اور انہیں دعائیں دینے والے دوست احباب کے مشکور و ممنون ہیں ۔