نیویارک میں نیشنل کرکٹ لیگ ٹیپ بال قائم
بنیادی مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے جہاں کرکٹ کے شائقین اپنے پسندیدہ کھیل کے لئے اپنی محبت اور خواہش کا اظہار کرسکیں۔ این سی ایل ٹی انتظامیہ
ایسا قدم اٹھایا ہے جو امریکہ میں اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا ، تاکہ ٹیپ بال کرکٹ کو باضابطہ بنایا جائے اور یہ اعلی سطح پر پیشہ وارانہ طور پر کھیلا جاسکے
نیویارک (اردو نیوز ) نیشنل کرکٹ لیگ ٹیپ بال (این سی ایل ٹی) کی تشکیل کا بنیادی مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے جہاں کرکٹ کے شائقین اپنے پسندیدہ کھیل کے لئے اپنی محبت اور خواہش کا اظہار کرسکیں۔ این سی ایل ٹی انتظامیہ ، جو 3 بنیادی ممبروں پر مشتمل ہے ، نے اس سلسلہ میں ایسا قدم اٹھایا ہے جو امریکہ میں اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا ، تاکہ ٹیپ بال کرکٹ کو باضابطہ بنایا جائے اور یہ اعلی سطح پر پیشہ وارانہ طور پر کھیلا جاسکے۔ اس کے علاوہ ، این سی ایل ٹی ہر سال اس لیگ کو بہتر اور پیشہ ورانہ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ گذشتہ سال کی طرح این سی ایل ٹی انتظامیہ نے اس لیگ کو نیشنل کرکٹ لیگ ٹیپ بال این سی ایل ٹی کے طور پر نیویارک سٹیٹ کے ساتھ انکارپوریٹ کرواکے کینباقاعدہ رجسٹریشن کروائی ہے.
این سی ایل ٹی کا 2019 کا سیزن حال ہی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ھوگیا ہے.اس سال لیگ میں چھے (6) ٹیمیں شامل کی گئی تھیں ھر ٹیم میں نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز اور لانگ آئلینڈ اور کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف عمر کے 15 سے 20 کھلاڑی شامل تھے.این سی ایل ٹی 3 راو¿نڈ پر مشتمل تھے جہاں ہر ٹیم کو ناک آو¿ٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے سے پہلے ہر راو¿نڈ میں 5 سیریز (ہر ٹیم کے خلاف ایک) کھیلنا ہوتی تھی.اس سال چیمپئن شپ سیریز کا فائنل گلیڈی ایٹرز اور ویلی اسٹریم وولوز کے مابین کھیلا گیا.فائنل مقابلہ تین میچوں پر مشتمل تھا دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ھوا جس میں گلیڈی ایٹرز کو فتح ملی جس نے فائنل سیریز 2-1 سے جیت کر این سی ایل ٹی 2019 چیمپئنز کا تاج اپنے نام کیا۔ بعد ازاں این سی ایل ٹی کے منتظمین نے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جس میں نہ صرف چیمپئنز اور رنر اپ کو ٹرافیاں ، میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا بلکہ … بہترین بیٹسمین ، بہترین بولر ، بہترین آل راو¿نڈر ، انتہائی قیمتی پلیئر (ایم وی پی) اور بیشتر این سی ایل ٹی 2019 سیزن کی پروفیشنل ٹیم کو بھی ایوارڈز کو بھی انعامات دیئے گئے.
2019 کا سیزن ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور این سی ایل ٹی 2020 میں زیادہ کامیابی کی توقع ہے.اور وہ نیویارک ، این جے اور سی ٹی کے تمام کرکٹ کے چاہنے والوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ 2020 میں این سی ایل ٹی ٹیپ بال سیزن کے منتظر ہونگے.ہم رجسٹریشن کے لئے تاریخوں کا اعلان جلد ہی کردیں گے آپ 2020 سیزن کے لئے اپنی ٹیم ضرور رجسٹر کروائیں.کوئی سوال یا معلومات درکار ھوں تو براہ کرم ہمیں NCLT.ExecutiveBoard@gmail.com پر ای میل کریں یا ہم فیس بک پر بھی موجود ہیں.اور ہمارے ایف بی گروپ میں شامل ہونے کی درخواست کریں جو صرف ٹیپ بال کے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لئے وقف ہے۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے این سے ایل ٹی کے ممبران کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔
National Cricket League Tape Ball New York