بین الاقوامیکالم و مضامین

ناسا کاؤنٹی الیکشن: لارا کرن کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

بذریعہ ووٹ موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے دیں ، لارا، جیت چکاہوں، بروس بلیک مین

" "

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کے نواح میں واقع ناسا کاؤنٹی کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار لارا کرن نے اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بذریعہ میل موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی کا انتظار کریں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی عمل کا احترام کرنا چاہئیے ۔دوسری جانب ریبلکن پارٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار بروس بلیک مین نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دو نومبر کو ہونیوالے الیکشن کے وہ فاتح ہیں تاہم حتمی نتائج سامنے آنے تک ناسا کاو¿نٹی الیکشن کے نتائج کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ اگر لارا کرن ہار جاتی ہیں تو ڈیموکریٹ پارٹی ، کی یہ ناسا کاؤنٹی میں بڑی شکست ہو گی ۔ واضح رہے کہ اسی کاؤنٹی میں ڈیموکریٹ امیدوار ٹاڈ کیمنسکی ، ڈسٹرکٹ اٹارنی کا الیکشن ہار کر پارٹی کو دھچکا دے چکے ہیں ۔

Nassau County elections

" "

 

Related Articles

Back to top button