اوورسیز پاکستانیزخبریں

رانا اشفاق کی لانگ آئی لینڈ میں بس حادثے کے متاثرین کی فوری مدد

ناسا کاؤنٹی بس کا حادثہ میرک روڈ لانگ آئی لینڈ پر ڈرائیور کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر ہوا، متاثرین اور شہریوں کا رانا اشفاق کو خراج تحسین

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ، راجپور ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے پریذیڈنٹ رانا محمد اشفاق کے میرک روڈ ، ناسا کاو¿نٹی ، لانگ آئی لینڈ پر واقع بی پی گیس سٹیشن و آٹو شاپ کے سامنے جمعرات کی شام کو ناسا کاو¿نٹی کی مغرب کی سمت میں جانیوالی بس اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق بس کی بریک فیل ہو گئیجس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر میرک روڈ پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی کھمبے سے ٹکرائی اور رک گئی ۔ناسا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ، اس لئے فوری طور پر حادثہ کی وجہ بیان نہیں کی جا سکتی ۔

بس حادثے اور گاڑیوں کے ٹکرانے کی آوازیں سن کر رانا محمد اشفاق جو کہ اپنے گیس سٹیشن پر موجود تھے ، فوری جائے وقوعہ پر گئے اور بس متاثرین اور مقامی لوگوں کی مدد میں پیش پیش رہے ۔مقامی شہریوں کی جانب سے پاکستانی نژاد رانا محمد اشفاق کی مدد کا شکرئیہ اد اکیا گیا ۔ رانا محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اگرچہ حادثہ خوفناک تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Related Articles

Back to top button