پاکستان

ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،خیبر پختونخوا میں ایک اور جسٹس آگیا

اسلام آباد (اردو نیوز ) نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے پہلے مرحلے میں چھ رکنی نگران کابینہ تشکیل دے دی ہے ۔منگل کے روز نگراں وفاقی کابینہ میں شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید بروچہ، محمد یوسف شیخ، محمد اعظم خان اور سید علی ظفر شامل کئے گئے ۔بیشتر نگران وزراءٹیکنو کریٹس ہیں ۔چھ رکنی نگراں وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی بیرسٹرعلی ظفرماہرقانون اورممتازماہرقانون ایس ایم ظفرکے صاحبزاد ے ہیں، محمد یوسف شیخ ماہر تعلیم ہیں، روشن خورشید بروچہ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ڈاکٹر شمشاد اختر اسٹیٹ بینک کی گورنر اوراقوام متحدہ میں انڈر سیکریٹری جنرل رہ چکی ہیں، محمداعظم خان چیف سیکریٹری پختون خوا کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔عبداللہ حسین ہارون کا تعلق ہارون خاندان سے ہے، سماجی آزاد ی اور سیاسی حقوق کیلئے ان کی نمایاں خدمات ہیں۔تقریب حلف برداری میں نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔اس سے قبل نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں ، وہ اور ان کی کابینہ 25 جولائی 2018ءکو اپنی نگرانی میں عام انتخابات کرائے گی۔

Related Articles

Back to top button