" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں یوم گلگت بلتستان 22دسمبر کو منایا جائیگا

سوہنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر جلال حسین مقپون اور سفیر راجہ علی اعجاز ہونگے، تقریب میں الحاق پاکستان ،جدوجہد آزادی ، شہداءمجاہدین کی قربانیوں ،صوبے کی تعمیرو ترقی میں اور سی پیک کے حوالے سے خصوصی خطابات ہونگے سوہنی وطن گلگت بلستان کے چیئرمین محمد نسیم گلگتی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی و انتظامی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے نیویارک(اردو نیوز) سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے زیر اہتمام22 دسمبر ہفتہ کی شام چھ بجے حویلی ریسٹورنٹ پارٹی ہال ،کوئینز (نیویارک) میں حسب روایت یوم گلگت بلتستان منایا جائیگا ۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون ہونگے جبکہ سعودی عرب کے لئے نامزد پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے ۔ تنظیم کے چیئرمین محمد نسیم گلگتی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی و انتظامی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔جشن گلگت بلتستان نیویارک ہمیشہ سے اپنی روائتی میزبانی ، کھانوں ، لباس اور موسیقی و رقص کی دیار غیرمیں پیشکش کے حوالے سے مقبول رہا ہے۔ محمد نسیم گلگتی کے مطابق مہمانوں کو ایک بار پھر ہماری روایتی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ تقریب میں آزادی کے شہداءوغازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گاجبکہ صوبے کی ترقی ،سی پیک کے حوالے سے خصوصی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اہم کردار ادا کرنے والے خواتین و حضرات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی جائے گا۔ گلگت بلتستان میں دوہفتے کی سیرو سیاحت و قیام اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی خصوصی قرعہ اندازی مہمان خصوصی راجہ جلال حسین مقبول کریں گے۔ آیئے اس یادگار شام میں شرکت کریں۔ محمد نسیم گلگتی سے فون917-607-1691 پر مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔

Related Articles

Back to top button