بین الاقوامیامیگریشن نیوز

لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں نصیبو لال شو کی متنازعہ منسوخی ، طاہرہ دین اور نواب دین کی پریس کانفرنس

Singer Naseebo Lal's Long Island Show Cancellation Sparks Controversy: Tahira Din and Nawab Din Announce Legal Action in Press Conference

طاہر دین اور ان کے شوہر نواب دین نے اتوار ،15دسمبر کو نصیبو لال کے شو کی منسوخی کی تمام تر ذمہ داری شہزاد انور ، انٹر نیشنل پروموٹر چوہدری انور اور نصیبو لال پر ڈال دی
جن لوگوں نے اعتبار کرکے ٹکٹیں خریدیں، شو کی منسوخی کے حوالے ان کا کوئی قصور نہیں تھا، لہٰذاہماری ذمہ داری تھی کہ سب کو ایک ایک پائی واپس لوٹائیںاور پیسے لوٹا دئیے ہیں، طاہرہ دین اور نواب دین
نصیبوشو کے لئے ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے تمام ثبوت موجود ہیں ،شہزاد انور، سنبل جہانگیر اور حتیٰ کہ نصیبو لال کے خلاف عدالت میں کیس دائر کریں گی ، طاہرہ دین اور نواب دین کا اعلان
پروموٹر شہزاد انور نے کہا کہ نصیبو لال کو پیسے دے دئیے لیکن وہ پیسے لے کر بھا گ گئی، نصیبو لال کو چاہئیے کہ وہ اپنی پوزیشن کلئیر کریں، امریکی اور انٹر نیشنل پروموٹرز کو بھی کردار ادا کرنا چاہئیے

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیات اور کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”پاور“(POWER) کی چئیر پرسن طاہر دین اور ان کے شوہر نواب دین نے اتوار ،15دسمبر کو لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں نصیبو لال کے شو کی منسوخی کی تمام تر ذمہ داری شو کے پروموٹر شہزاد انور ، انٹر نیشنل پروموٹر چوہدری انور اور نصیبو لال پر ڈال دی ہے ۔ طاہرہ دین اور نواب دین نے 15دسمبر کو شو کی منسوخی والے دن ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سب سے پہلے واضح کیا کہ انہوں نے شو کے لئے جن جن سے بھی ٹکٹوں کے پیسے بذریعہ ”ذیل “ یا آن لائن وصول کئے تھے، ان سب کو واپس لوٹا دئیے ہیں اور اگر کسی کو پیسے نہیں ملے تو ان سے رابطہ کر سکتا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران طاہرہ دین نے کہا کہ جن لوگوں نے ان پر اعتبار کرکے ٹکٹیں خریدیں، شو کی منسوخی کے حوالے ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔ لہٰذا ان کی ذمہ داری تھی کہ سب کو ایک ایک پائی واپس لوٹائیں۔
نصیبو لال شو جو کہ اتوار 15دسمبر کو میٹرو پولیٹن ہال میں ہونا تھا، کی منسوخی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے طاہر ہ دین اور ان کے شوہر نواب دین نے کہا کہ انہوں نے پروموٹر شہزاد انور کو تین تین ہزار ڈالرز کی دو قسطوں میں نصیبو لال کے شو کی رقم پیشگی ادا کی ۔ شو سے ایک دن پہلے خصوصی طور پر نیوجرسی میں تمام متعلقہ افراد سے ملاقات کرکے یقینی بنایا کہ نصیبو لال مقررہ وقت پر شو کے لئے پہنیں گی۔
طاہرہ دین اور نواب دین کا پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ شو سے قبل شہزاد انور کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ نصیبو لال کو پیسے دے دئیے گئے ہیں لیکن وہ بغیر بتائے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ نیویارک، نیوجرسی سے روانہ ہو گئی ہیں اور پیسے بھی ساتھ لے گئی ہیں ۔
طاہرہ دین نے کہا کہ انہیں یہی بتایا گیا ہے کہ نصیبو لال شو کے پیسے لے کر شو کئے بغیر چلے گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے انہیں لانگ آئی لینڈ میں شو منسوخ کرنا پڑا ۔طاہرہ دین اور نواب دین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس شو کے لئے ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔ وہ شہزاد انور، سنبل جہانگیر اور حتیٰ کہ نصیبو لال کے خلاف عدالت میں کیس دائر کریں گی ۔
طاہرہ دین نے کہا کہ وہ ایک کمیونٹی کی خدمتگار کی حیثیت سے ہمیشہ کمیونٹی کے کاموں میں پیش پیش رہی ہیں ۔ یانکرز، نیویارک میں نصیبو لال کے شو کی کامیابی کے لئے انہوں نے دن رات محنت کی اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا لیکن اس نیکی کا صلہ انہیں یہ دیا گیا کہ دھوکے سے ان سے شو کی رقم ہتھیا لی گئی ۔
طاہرہ دین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے امریکہ میں نصیبو لال کے شو کے ایک پروموٹر ریحان صدیقی سے بھی رابطہ کیالیکن کسی کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں انصاف کے لئے وہ عدالت سے رجوع کریں گی اور انہیں یقین ہے کہ انہیں عدالت سے انصاف ملے گا ۔ایک سوال کے جواب میں طاہرہ دین اور نواب دین کا کہنا تھا کہ کوشش کے باجود ان کا نصیبو لال سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور نہ ہی متعلقہ افراد کی جانب سے ہونے دیا گیا ۔

Singer Naseebo Lal’s Long Island Show Cancellation Sparks Controversy: Tahira Din and Nawab Din Announce Legal Action in Press Conference

Related Articles

Back to top button