" "
بین الاقوامی

سکولوں کی مرضی ہے ماسک مینڈیٹ کریں یا نہ کریں ، ناساکاؤنٹی ایگزیکٹو

بروس بلیک مین جو کہ کٹر ریپبلکن ہیں ، نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ نیویارک سٹیٹ کے سٹیٹ میں ماسک پہننے کے تقاضے کو ناسا کاؤنٹی میں انفورس (عملدرامد) نہیں کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ناسا کاؤنٹی کے نئے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے ناسا کاؤنٹی کے سکولوں کو آپشن دے دیا ہے کہ ان کی مرضی ہے کہ وہ سکولوں میں ماسک کو مینڈیٹ کریں یا نہ کریں ۔ سکول فیصلہ خود کریں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بروس بلیک مین جو کہ کٹر ریپبلکن ہیں ، نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ نیویارک سٹیٹ کے سٹیٹ میں ماسک پہننے کے تقاضے کو ناسا ک کاؤنٹی میں انفورس (عملدرامد) نہیں کریں گے ۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ انفیکٹ ہو رہے ہیں ۔ اس دوران نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاؤنٹی میں ریپبلکن کاؤنٹی ایگزیکٹو کی کامیابی سے ماسک پہننے یا نہ پہننے کی ایک بحث جو کہ امریکہ کے دیگر حصوں میں جاری ہے ، اب اس حصے میں بھی موضوع گفتگو بن گئی ہے ۔

Nasau County, Bruce Blakeman, Mask policy

Related Articles

Back to top button