نیویارک میں”ون نیشن“(One Nation US)کا افطار ڈنر، اہم شخصیات کی شرکت
UN farewell reception held for Pakistan's permanent envoy Munir Akram, honoring his services; attended by Ambassador Asim Iftikhar, diplomats, and staff

نیویارک میں ” ون نیشن “(One Nation US) کا افطار ڈنر، اہم شخصیات کی شرکت
ماہ رمضان کا سب سے بڑا مقصد تقویٰ اختیار کرنا اور اللہ کے دئیے ہوئے رزق سمیت دیگر وسائل اُن لوگوں کے ساتھ بانٹنا ہے کہ جو اُن سے محروم ہیں، علامہ مقصو د احمد قادری کا خصوصی خطاب
پریذیڈنٹ میاں ندیم اسحاق نے ’ون نیشن ‘ کے عہدیداران کی جانب سے شرکاءکو افطار ڈنر میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ماہ رمضان نصیب ہونے کی مبارکباد دی اور بورڈ ممبرز اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا
و ون نیشن کے تمام ساتھیوں کی بے لوث خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ایک آواز پر لبیک کہا اور خدمات خلق اور کمیونٹی میں اپنا ہر ممکن حصہ ڈالا، میجر(ر)طاہر راجپوت
”ون نیشن “ کی خدمات قابل ستائش ہیں، میں روز اول اس تنظیم کی خدمات کا گواہ ہوں ، امریکہ میں ون نیشن کی خدمات نہ صرف منفرد ہیں بلکہ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،شیخ اشفاق
افطار ڈنر میں سید صفدر حسین شاہ ، نیویار ک پولیس کے انسپکٹر عدیل رانا، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحید اختر اور ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
افطار ڈنر میں ’ون نیشن ‘ کے عہدیدرا ن پریذیڈنٹ میاں ندیم اسحاق،وائس پریذیڈنٹ آصف بھلی، چیئرمین،اسد احمد، وائس چیئرمین ذیشان احمد، سیکرٹری،محمد اختر، معاون سیکرٹری،بلال خان، خزانچی وقاص اظہر، معاون خزانچی یاسر انور، فیونرل کوارڈی نیٹر قمر اقبال سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز ، طاہرہر راجپوت(ایڈوائزی بورڈ کے سربراہ )، عمیر قیصر، محمد کامران، عامر اقبال، یاسر ایوب، امجد علی، آصف انصاری، احمد جہانگیر، بلال امجد، راجہ مناف، محمد ریاض، محراب ملہی، حافظ محمد وقار نے شرکت کی
افطار ڈنر میں پیر سید صفدر حسین شاہ ، نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر عدیل رانا، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحید اختر اور ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گا ہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔تلاوت کی سعادت امیر ملہی اورحافظ محمد وقار نے حاصل کی جبکہ ثناءخوانان آصف انصاری اور اصغر چشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔نظامت کے فرائض یاسر ایوب نے ادا کئے
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی فی سبیل اللہ خدمات انجام دینے والی ایک منفرد تنظیم ” ون نیشن “(One Nation US) کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ گورمے ریسٹورنٹ میں دئیے گئے افطار ڈنر میں ’ون نیشن ‘ کے عہدیدرا ن پریذیڈنٹ میاں ندیم اسحاق،وائس پریذیڈنٹ آصف بھلی، چیئرمین،اسد احمد، وائس چیئرمین ذیشان احمد، سیکرٹری،محمد اختر، معاون سیکرٹری،بلال خان، خزانچی وقاص اظہر، معاون خزانچی یاسر انور، فیونرل کوارڈی نیٹر قمر اقبال سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز ، طاہرہر راجپوت(ایڈوائزی بورڈ کے سربراہ )، عمیر قیصر، محمد کامران، عامر اقبال، یاسر ایوب، امجد علی، آصف انصاری، احمد جہانگیر، بلال امجد، راجہ مناف، محمد ریاض، محراب ملہی، حافظ محمد وقار نے شرکت کی ۔ تقریب میں معروف اسلامک سکالر و امام قاری محمد مقصود احمد قادری نے خصوصی شرکت اور ماہ رمضان کے برکات اور فضائل کے حوالے سے خصوصی بیان بھی کیا ۔
افطار ڈنر میں انجمن غوثیہ کے پیر سید صفدر حسین شاہ ، نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر عدیل رانا، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحید اختر اور ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گا ہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔تلاوت کی سعادت امیر ملہی اورحافظ محمد وقار نے حاصل کی جبکہ ثناءخوانان آصف انصاری اور اصغر چشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔نظامت کے فرائض یاسر ایوب نے ادا کئے ۔
پریذیڈنٹ میاں ندیم اسحاق نے ’ون نیشن ‘ کے عہدیداران کی جانب سے شرکاءکو افطار ڈنر میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ماہ رمضان نصیب ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مقدس کی برکات سے سب کو نوازے ۔میاں ندیم اسحا ق نے کہا کہ الحمد للہ ون نیشن کے زیر اہتمام ، صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹی کے ایسے200 سے زائد افراد کہ جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور ان کے پسماندگان ان کی تدفین کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں یا ایسی میتیں کہ جن کا پیچھے کوئی وارث نہیں ، کی تدفین کو یقینی بنایا گیا اور تمام تر اخراجات ون نیشن کے ساتھیوں کی جانب سے برداشت کئے گئے ۔ندیم اسحاق کا مزید کہنا تھا کہ ’ون نیشن ‘ کے دوسرے پراجیکٹ کے تحت نیویارک میں قرآن مجید یا مقدس کتابو ںکے ایسے نسخے کہ جو شہید ہو گئے ہیں یا اس قابل نہیں رہتے کہ انہیں مزید استعمال کیا جائے ، ان کو بھی تمام تر احترام اور تقدس کے ساتھ دفن کرکے تلف کیا جاتا ہے تاکہ ان کی بے حرمتی نہ ہو ۔
ون نیشن کےایڈوائزی بورڈ کے سربراہ میجر طاہر راجپوت نے تنظیم اور اس کی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ون نیشن کو خدمات خلق انجام دینے کی جتنی بھی توفیقات دی ہیں، اس کے لئے جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ون نیشن کے تمام ساتھیوں کی بے لوث خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ایک آواز پر لبیک کہا اور خدمات خلق اور کمیونٹی میں اپنا ہر ممکن حصہ ڈالا ۔
کمیونٹی رہنما شیخ اشفاق نے ”ون نیشن “ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میں روز اول اس تنظیم کی خدمات کا گواہ ہوں ، امریکہ میں ون نیشن کی خدمات نہ صرف منفرد ہیں بلکہ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
علامہ مقصو د احمد قادری نے اپنے خطاب میں ماہ رمضان کے فضائل اور برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان ، اللہ کا مہینہ ہے ، اس مہینے کا اللہ تعالیٰ خاص اجر عطاءفرماتا ہے اور عام مہینوں کے مقابلے میں کئی گناہ اجر عطاءفرماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ کہ جنہیں ماہ رمضان نصیب ہوتا ہے ۔ ایسے خوش نصیبوں کو چاہئیے کہ وہ اس ماہ مقدس میں جہاں تک ممکن ہو بار گاہ الٰہی میں سر بسجود ہو کر برکات اور رحمتیں سمیٹ لیں ۔ علامہ مقصود قادری نے ماہ رمضان کے حوالے سے قرآن و سنت کی روشنی میں مختلف اہم امور بھی بیان کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا سب سے بڑا مقصد تقویٰ اختیار کرنا اور اللہ کے دئیے ہوئے رزق سمیت دیگر وسائل ان کے ساتھ بانٹنا ہے کہ جو ان سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں صبر ، قناعت ، اخوت اور بھائی چارہ اپنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ’ ون نیشن ‘ کمیونٹی کے دنیا سے رخصت ہوجانے والے افراد کی تدفین کے لئے جو کردار ادا کرتی ہے ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔
آخر میں علامہ مقصود احمد قادری نے خصوصی دعا کروائی جس میں صوم و صیام کی بار گاہ الٰہی میں قبولیت کی خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کشمیر اور فلسطین کے مظلومین اور دنیا میں امن کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ون نیشن کی انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اور شرکاءکے اعزا زمیں پرتکلف افطار ڈنر پیش کیا گیا۔
UN farewell reception held for Pakistan’s permanent envoy Munir Akram, honoring his services; attended by Ambassador Asim Iftikhar, diplomats, and staff