پاکستان

خواجہ آصف کا اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بیان افسوسناک ہے، ندیم یوسف بٹ

امریکہ، برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بسنے والی اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بیان پر خواجہ آصف قوم اور اووسیز کمیونٹی سے معافی مانگیں ، ندیم یوسف بٹ

نیویارک ( پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور فوکل پرسن یو ایس اے ندیم یوسف بٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک میں بسنے والی اوورسیز کمیونٹی سے متعلق قومی اسمبلی میں خطاب کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ندیم یوسف بٹ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قومی اسمبلی جیسے اہم فلور پر کھڑے ہو کر خواجہ آصف نے اوورسیز پاکستانیوں ، ان کی وطن سے محبت اور خدمات کی توہین کی ہے، وہ اپنا یہ بیان فوری طور پر واپس لیںاور اس پر اوورسیز کمیونٹی سے معافی بھی مانگیں ۔

ندیم یوسف بٹ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ نارتھ امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ہر روز بلکہ ہر لمحہ ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں ۔ اوورسیز کمیونٹی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ اس سرمائیہ میں تفریق کرنے والے کو حقیقت کی نظر سے اس کمیونٹی کی خدمات کو دیکھنا چاہئیے ۔

ندیم یوسف بٹ کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سے نارتھ امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والی پوری کمیونٹی کو دکھ پہنچا ہے ۔ خواجہ آصف کو معلوم ہونا چاہئیے کہ نسل در نسل اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی وطن عزیز سے اس حد تک محبت کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد ان کے جسد خاکی پاکستان بھجوائے جاتے ہیں جہاں وہ سپرد خاک ہوتے ہیں ۔ خواجہ آصف فوری طور پر اپنا بیان واپس لیںاور اوورسیز کمیونٹی سے معذرت کریں ۔

Khawaja Muhammad Asif, Nadeem Yousaf Butt, Urdu News USA

 

Related Articles

Back to top button