اوورسیز پاکستانیز

پاکستان میں بادشاہت ہے اور نہ آئیڈیل جمہوریت لیکن ملک بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے ، ندیم افضل چن

اچھی باتوں کی نقل کرلینی چاہئیے ، امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی مقامی سیاست میں زیادہ حصہ لے ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کا شاہد رضا رانجھا کے استقبالیہ سے خطاب

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت شاہد رضا رانجھا نے امریکہ کے دورے پر آئے سابق رکن قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے اعزازمیں یہاں بخارا پیلس میں استقبالیہ دیا ۔استقبالیہ میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک، نیوجرسی اور یوایس اے کے مقامی قائدین کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور منڈی بہاو¿الدین سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ندیم افضل چن کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا ۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان میں بادشاہت ہے اور نہ آئیڈیل جمہوریت لیکن ایک با ضرور ہے کہ پاکستانی قوم درجہ بدرجہ بہتری کی طرف آگے بڑھ رہی ہے ، آنیوالی نسلوں کے لئے بہتر وقت آئیگا۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہئیے ، اچھی باتوں کی نقل کرلینی چاہئیے ، امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی مقامی سیاست میں زیادہ حصہ لے ۔
استقبالیہ سے شاہد رانجھا، ملک امتیاز علی ، کیپٹن وحید اختر، ناصر اعوان، طاہر بھٹہ ،چوہدری پرویز ریاض امرا ئ، خورشید احمد بھلی ،لالہ مقصود الٰہی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور ندیم افضل چن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں ایک عمدہ اور صاف ستھرا کردار ادا کررہے ہیں ۔ ایسے کردار کی سیاست کو ضرورت ہے ۔ تحریک انصاف نیویارک اور یو ایس اے کے مقامی قائدین نے کہا کہ ندیم افضل چن تحریک انصاف کا سرمائیہ ہیں ۔وہ پارٹی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔استقبالیہ میں ڈاکٹر افضل ملی ، چوہدری ثناءاللہ ، ظفر چیمہ ، چوہدری تارڑ ، ضمیر احمد چوہدری ، احسن رانجھا سمیت کمینٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔

 

Related Articles

Back to top button